کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اس ملک میں ظلم اور جبر کہ خلاف جہاد کی ضرورت ہے۔ سیاست دانو ں نے آج تک ہمیں بے قوف بنایا۔ وارڈ نمبر 11 کے عوام ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر PTI کے امیدوار محمد ارشدباروی اور ندیم حسن نے گزشتہ روز کارنر میٹنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر وارڈ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گے۔ندیم حسن نے کہا کہ اس ملک میں ظلم ،ناانصافی اور کرپشن کا راج ہے ۔جس کے خلاف جہاد وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر وارڈ کی مختلف برادریون کے افراد نے شرکت کی۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مسلم لیگ ن ضلع بھر میں کلین سوئپ کرے گی۔اور چئیر مین ہمارے گروپ سے ہوگا۔ان خیلات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن نے کروڑ لعل عیسن میں کارنر میٹنگ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔پہلے اور دوسرے کی طرح تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی ۔انہوں نے کہا ترقی مخالف لوگ الزام تراشی کر رہے ہیں ۔حالانکہ یہ لوگ خود کرپٹ ہیں ۔جن کا ماضی سب کے سامنے ہے۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) جھرکل کے نزدیک نجی سکول کیا تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مزدور شدید زخمی محمد ہارون گھنٹے سے زائد سڑک پر پڑا رہالیکن کسی نے انسانی ہمدردی کے تحت نہ اٹھایا۔بلاآخر ایک شخص نے کار پر اٹھا کر کروڑ ہسپتال پہنچایاجہاں پر طبعی امداد دی جا رہی ہے ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 87MLکا30سالہ نوجوان موٹرسائیکل پر سوار ہو کرمزدوری کی غرض سے جانے والامحمد ہارون جھرکل اڈا کے قریب نجی سکول کی تیز رفتاروین نمبر SGD8980 کی ٹکر لگنے سے دور جا گرااور ایک گھنٹہ سے زائد خون میں لت پت پڑا رہا ۔لیکن وہاں پر موجود سنگ دل اور بے حس لوگوں نے نہ اٹھایا۔پیچھے سے آنے والے کار سوارنے کار پر اٹھا کر کروڑ ہسپتال پہنچایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔