ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے شام کے ساحلی صوبے اللاذقیہ میں واقع حمیمین ائیر بیس پر ایس 400 میزائل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
یہ ائیر بیس ترکی کی سرحد سے صرف پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ میزائل چار سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
روسی بحریہ کے میزائل کروزر موسکوا کو بھی شام کے بین الاقومی پانیوں میں بھیج دیا گیا ہے تا کہ شام میں داعش اور دوسرے باغی جنگجو گروپوں کے خلاف فضائی مہم میں شریک روسی طیاروں کا کسی خطرے کی صورت میں تحفظ کیا جا سکے۔
اس کروزر پر طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل دفاعی نظام نصب ہے۔