مالٹا (جیوڈیسک) دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مالٹا میں موجود دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیوڈ کیمرون سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کو قریبی دوست اور شراکت دار سمجھتا ہے۔
انہوں نے کثیر الجہتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں مزید تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس مقصد کیلئے بھارت کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے بھی تیار ہے۔