مزار قائد میں عوامی داخلی پر پابندی افسوسناک ہے ‘ جی کیو ایم
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مزار قائد پر ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر بانی پاکستان کے مزار میں عوامی داخلے کی بندش کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ استحصالی نظام سے پیداہونے والی مایوسی نے پورے ملک کو دہشتگردی کے خطرا ت سے دوچار کردیا ہے اور قومی ضروریات پر سیاسی مفادات کی ترجیحات نے عوام کو غیر محفوظ بنادیا ہے اسلئے پاکستان کے کسی بھی حصے میں کوئی فرد کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہے تو پھر تحفظ کے نام پر مزار قائد میں داخلے سے عوام کو روکنا نہ صرف غیر آئینی عمل بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بانی پاکستان کی توہین بھی ہے رہی بات امن و تحفظ کی تو اس کی فراہمی حکومت و حکمرانوں اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے اسلئے مزار قائد میں عوامی داخلے پر پابندی لگانے کی بجائے اپنی اپنی ذمہ داری کو دیانتداری سے نبھانے پر توجہ دیا جانا ہی حکمرانوں و سیکورٹی اداروں کا آئینی و منصبی فریضہ ہے جس میں دونوں ہی بوجوہ تقریباً ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ووٹ کو ملک وقوم دشمنوں کے احتساب کیلئے استعمال کیا جائے‘ سولنگی اتحاد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے272ویں تین روزہ عرس کی افتتاحی تقریب میں سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر کے ہمراہ شرکت کرنے والے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی نے تقریب کے بعد بھٹ شاہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سندھ و پنجاب میں بسنے والی سولنگی برادری سے اپیل کی کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی پہلے و دوسرے مرحلے کی طرح صرف سولنگی و آزاد امیدوارو ں کو ہی کامیاب بنایا اور روایتی سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کیا جائے تاکہ خود کو مالک اور عوام کو غلام سمجھنے والوں کو ان کی اوقات یاد دلاکر ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا اور لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی اور قبضہ شدہ عوامی وسائل کی بازیابی ممکن ہوسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام ہوشیار ہوجائیں ‘ سانس لینے پر بھی ٹیکس لگنے والا ہے‘ راجونی اتحاد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکمرانوں اور سیاستدانوں کی بد اعمالیوں اور عیاشیوں کی تسکین کیلئے ملک و قوم کے نام پر بار بار لئے جانے والے قرض نے ہر پاکستانی کو ایک لاکھ روپے کا مقروض بنادیا ہے مگر حکمرانوں کی ہوس زر ار کرپشن کی عادت پھر بھی نہیں جارہی ہے اور وہ آج بھی قرض کے حصول کیلئے ہر در پر کشکول پھیلائے ہوئے ہیں۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر رہنما¶ں نے کہا کہ اب آئی ایم ایف کے قرض کی اگلی اقساط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمومی استعمال کی313اشیاءمہنگی کرکے عوام کو زندہ درگور کرنے ‘ ہر تین ماہ بعد نئے ٹیکس لگاکر عام انسانوں کیلئے سانس لینا بھی مشکل کرنے اور ترقیاتی اخراجات میں20فیصد کٹوتی کے ذریعے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی عوام دشمنوں کیخلاف عوام اب بھی سڑکوں پر نہیں آئے اور عدلیہ نے اب بھی ملک و قوم کے تحفظ کا اپنا آئینی فریضہ پورا کرتے ہوئے حکمرانوں کو رخصتی کا پروانہ نہیں تھمایا تو سامراجی قوتوں کی آشیربادودھاندلی کے ذریعے اقتدار پانے والوں کے کرتوتوں کے ساتھ موو¿رخ اس ملک کے عوام اور عدلیہ کا تذکرہ بھی سنہری نہیں بلکہ سیاہ حروف میں کرے گا۔