داعش صوبے میں مختلف مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: محکمہ داخلہ پنجاب نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ داعش صوبے میں مختلف مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

حکومتی الرٹ میں خاص طورپر ضلع گجرات میں جلال پور جٹان روڈ پرگشت کرنیوالی فوج کی گاڑیوں او رجی ٹی روڈ پر پولیس موبائلوں پر حملے کا خطرہ طاہر کیا گیا ہے۔

نجی اداروں پرحملے کے خدشے کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ دہشتگردوں کا گروپ لاہور پہنچ چکا ہے جو نجی اداروں بالخصوص ان کے سکیورٹی گارڈ ز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس وفوج کی گاڑیاں اور نجی ادارے داعش سے منسلک دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔