کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)آپ کے ووٹ کی طاقت سے وارڈ کی محرومیاں ختم کروں گا۔میں نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل حل کراوانے کی کوشش کی ۔ان خیالات کااظہار وارڈ نمبر 5کے امیدوار جنرل کونسلر سرداراحمد نواز خان عرف عزیز احمد خان نے گزشتہ روز ایک بڑے انتخابی جلسے میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 دسمبرہماری کامیابی کا دن ہے۔جیت کر وارڈ کے تمام مسائل کے لیے ایک کمیٹی بنائوں گا جس کے مشورے سے تمام کام کرائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ برادری ازم ،پیسے اور اقتدار سے ہر گز مرعوب نہ ہوں۔چوہدری اطہر مقبول نے کہاکہ احمد نواز خان آپ کے ووٹ کا اہل ہے انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ تحصیل بھر میں کالج سڑکیںاور ہسپتال بنانے کی رٹ لگا رہے ہیں۔پنجاب کی کونسی ایسی تحصیل ہے جس میںکالج سکول اور سڑکیں نہ بنائی گئی ہوں۔انہوں نے اس شہر کو کچھ نہیں دیا ۔شہر کے پارک ویران اور جنگلوں میں پارک بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک ا حمد علی اور ان کے بھائی بیٹے نے اس شہر کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا۔بلدیاتی الیکشن بھی کسی ورکر کو نہ لڑنے دیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میںجھوٹی قسمیں کھا نے والا اولکھ ایک بار پھر لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے ۔اس موقع پر قاری منظور احمد قادری، مظہر خان سیہڑ،چوہدری اختر،ضیاء الحسن سیہڑ ،حق نواز سیہڑ، محمد طارق،ملک حفیظ اولکھ، رانا محمد رمضان، اختر بھمب ،سیف اللّہ، خدابخش راوانا، ملک انور ،ملک خلیل جھکڑ، چوہدری طیب، ملک اطہر اسرائ، اشرف بندیال، چوہدری حسان اسلم سمیت سینکڑوں افراد موجود ہیں