تلہار (نمائندہ) سول کورٹ کے کلرک کریم کے بھائی عنایت اللہ شاھ جیب کتروں کا شکار ہوگئے گذشتہ روز مورجھر کے رہائشی عنایت اللہ شاھ تلہار کے قریب لگنے والی مویشی منڈی میں اپنے مویشی (بیل) فروخت کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ مسافر کوچ میں اس کی جیب سے نامعلوم شاہینگ ایک لاکھ روپے نقدی اڑا کر لے گئے واضع رہے کہ ہر ہفتے لگنے والی اس مویشی منڈی میں ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں متاثر عنایت اللہ نے بتایا کہ میں غریب آدمی ہوں میرا گذر سفر اسی بیوپار پے ہے جبکہ تلہار پولیس نے نامعلوم شاہینگ کیخلاف واقع کی رپورٹ درج کرلی ہے۔
تلہار(نمائندہ) ملک بھر میں صحافیوں کیخلاف ہونے والے تشدد اور دھمکیوں کیخلاف تلہار کے صحافیوں محمد عثمان کنبھار، محبوب علی لغاری، امتیاز حبیب جونیجو، افتخار حسین شاد، اسماعیل لاشاری،محمد ایوب کنبھار، فراز شاھ و دیگر کی قیادت میں سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہی کے قلم دوست صحافی محمد بخش ببر پر ظالمانہ تشدد کرکے وڈیروں اور جاگیرداروں نے نا انصافی کی جبکہ مختلف جگہوں پر حق و سچ لکھنے والے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے صحافیوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے اور تشدد اور دھمکانے والے عناصر کو سلاخوں میں بند کرکے انصاف کیا جائے۔