نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں بیس نومبر کو ریلیز ہونے والی ہنگر گیمز موکنگ جے ٹو باکس آفس پر چھائی رہی۔
تھینکس گیونگ کی وجہ سے پانچ روزہ ویک اینڈ پر فلم نے مزید سات کروڑ اٹھاون ڈالر کمائے۔ اینیمیٹڈ فلم دی گڈ ڈائنوسار دوسرے نمبر پر آئی۔
فلم اسی ویک اینڈ پر ریلیز ہوئی اور پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بزنس کیا۔ سلوویسٹر سٹالون کی فلم کریڈ نے چار کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر کما کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔