مخالفین نے باغیوں کی امداد میں اضافہ کر دیا : بشار الاسد

 Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

دمشق (جیوڈیسک) ایران کے مشیر برائے خارجہ امور علی اکبر ولائتی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ ایران اور روس نے شام کو فوجی امداد فراہم کی۔ جس کے بعد مخالف ملکوں نے باغیوں حمایت میں اضافہ کر دیا۔

علی اکبر ولائتی نے صدر اسد کو یقین دلایا کہ ایران ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ادھر شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی نے باغیوں کو اسلحہ اور دوسرا جنگی ساز و سامان فراہم کیا ہے۔