ترکی نے روسی طیارے کے پائلٹ کی لاش روسی اتاشی کے حوالے کر دی

 Russian Plane,Pilot Body

Russian Plane,Pilot Body

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی نے مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے پائلٹ کی لاش روسی اتاشی کے حوالے کر دی ہے۔

ترک وزیر اعظم کے مطابق پائلٹ کی لاش ہفتے کو شام سے ترکی پہنچائی گئی تھی۔ لاش کو سی ون تھرٹی طیارے میں انقرہ لایا گیا جہاں روسی اتاشی اور ترک حکام موجود تھے۔

اس سے پہلےایک پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیر اعظم داؤد اوغلو کا کہنا تھا کہ انجہانی پائلٹ کے آخری رسومات آرتھو ڈوکس روایات کے مطابق ادا کر دی گئیں۔