ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی فلموں میں ولن کا کردار کرنے والے انوپم کھیر اب پاک بھارت سیریز میں بھی ولن کا کردار ادا کرنے میں سرگرم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے کہا ہے کہ اپنے دشمنوں اور پڑوسیوں سے تنازعات کے حل کے لئے حکومتی سطح پر سفارت کاری کی جاتی ہے۔
اور سفارت کاری میں یہ کہا جاتا ہے کہ اپنے دشمن کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیے لیکن کھیل، موسیقی اور عوام کا معاملہ دوسرا ہوتا ہے۔ انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ان کا اپنا خیال ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کھیلنے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان سے ملحقہ سرحد پر صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔ سرحدوں پر ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور ہم کرکٹ کی بحالی کی باتیں کر رہے ہیں، یہ مضحکہ خیز بات ہے ۔