کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے باوجود عوام کے مسائل کا حل ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ پاکستان و عوام کے تمام مسائل ومصائب کا حل مقامی خود مختاری میں ہی پنہاں ہے جبکہ استحصال طبقات اور حکمران ٹولے اختیارات کو نچلی سے نچلی سطح تک تقسیم کرنے کی بجائے قانونی ترامیم کے ذریعے تمام اختیارات پر قبضہ حاصل کرلیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی ادارے اور نمائندے دونوں ہی وزیراعلیٰ کے ماتحت و باجگزار اور عوام خدمات کی انجام دہی کیلئے صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہوں گے اور عوام ان سے بھی اسی طرح سے نالاں رہیں گے جس طرح صوبائی اور مرکزی حکومت سے ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی نے اختیارات کی مرکزیت کے خاتمے اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے ذریعے عوام کو شریک اختیار اقتدار بناکر ملک وقوم کو ترقی یافتہ و خوشحال بنانے کا فارمولہ پیش کیا مگر عوام کو غلام رکھنے کے شوقین و عادی اس فارمولے پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اختیارات پر قابض ہونے کی قانون سازی کررہے ہیں اسلئے عوام کو ا ب مخلصوں اور دشمنوں میں تفریق کرنی ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ماں جیسی صفات کا حامل شہر جبکہ کراچی کے عوام انتہائی مہمان نوازہیں اسلئے عمران خان اور سراج الحق کراچی کی عوام کی جانب سے ملنے والی عزت و پذیرائی ‘ مہمان نوازی اور والہانہ استقبال کو سیاسی فتح سمجھنے کی حماقت و غلطی نہ کریں کیونکہ کراچی کے عوام دلفریب نعروں ‘ جھوٹے وعدوں اور سہانے خواب دکھاکر عوام سے ووٹ پانے کے بعد عوام کی تقدیر میں مسائل ‘ مصائب ‘تکالیف ‘ پریشانیاں ‘ استحصال اور مظالم لکھنے والوں سے عاجز و بیزار ہوچکے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب وہ برادریوں کی سطح پر اپنی اپنی برادری ایسے آزاد نمائندوں کو کامیاب بنائیں گے جو دیانتدار ‘ عوام دوست اور ستحصالی وروایتی سیاسی جماعتوں کی پالیسی سے آزاد ہوں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کراچی کے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور اپنا ووٹ صرف دیانتدار‘ باکردار ‘ مخلص ‘ محب وطن اور عوام دوست آزاد نمائندوں کے حق میں استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرانے شکاریوں کے نئے جال اور نئے شکاریوں کی چال دونوں ہی سے عوام خود کو محفوظ رکھیں اور ایکبار پھر سیاسی جماعتوں سے فریب کھانے کی بجائے ایسے آزاد نمائندوں کو کامیاب بنائیں جو عوام سے مخلص و وفادار اور دیانتدار و باکردار ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی‘سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ایڈوکیٹ خادم سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی‘ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘راجہ ڈاہر سولنگی ودیگر نے کہا کہ ابلیسی تکون یعنی اسرائیل ‘ امریکہ اور بھارت مسلمانوں کا دشمن ہے ایک جانب اسرائیل نے فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کا بازار گرم کیا ہوا ہے تو دوسری جانب امریکہ نے عراق کو برباد کردیا ہے اور اب افغانستان کو تباہ کررہا ہے جبکہ ان دونوں شیطانوں کا یار غار بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد اب مذہبی جنونیت اور بنیاد پرستی کا سہارالیکربھارتی مسلمانوں کے قتل عام کیلئے راہ ہموار کررہا ہے جبکہ مسلم ریاستیں خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہیںاور مسلم حکمرانوں کی اسی منافقت و مفاد پرستی کے باعث دنیا بھر کے مسلمان استحصال ‘ جبر اور زبوں حالی کا شکار ہیںکیونکہ دنیا کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے مسلم ریاستوں کا اتحاد اور مسلمانوں کیلئے مشترکہ و متحدہ جدوجہد ناگزیر وقت ہوچکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مکمل نتائج کے حصول تک کراچی آپریشن جاری رکھنے اور آپریشن کی رفتار میں مزید تیزی لانے کے فیصلے کو مستحسن قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے وفد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر رہنما ¶ں نے کہا کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورا ملک دہشتگردی سے دوچار جبکہ سندھ بالخصوص کرپشن کا شکار ہے اسلئے جہاں کراچی آپریشن میں تیزی لائی جائے وہیں اس آپریشن سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے اسے غیر جانبدارانہ و منصفانہ بھی بنایا جائے جبکہ اس کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلانے کے ساتھ کرپشن کیخلاف بھی اسی طرز کی کاروائیاں کی جائیں جس طرح کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں ہورہی ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں روایتی سیاسی جماعتیں پہلے اوردوسرے مرحلے کی طرح حسب منشاءنتائج کے حصول کیلئے دھاندلی ‘ جبر اور ریاستی قوت کے استعمال سے گریز کریں ۔