پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف فرانس کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچ گئے ہیں ۔وزیر آج فرانس کے درالحکومت پیر س کے مضافاتی شہر لی برجے میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس کے پہلے سیشن میں شرکت کریں گے۔
اور خطاب کریں گے ۔ماحولیاتی تبدیلی کی یہ کانفرنس گیا رہ دسمبر تک جاری رہے گی۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا استقبال وفاقی وزیر ماحولیات زاہد حامد فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔نائب صدر سبط مذمل ۔صدر پی ایم ایل این آزاد کشمیر راجہ محمد اشفاق ۔جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اور دوسرے افراد نے کیا۔