پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سربیا کی ” زاستاوا ” نامی ہتھیاروں کی فیکٹری کے ڈائریکٹر میلاجکو برازاکووچ نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ پیرس حملوں میں استعمال ہونے والی ایم 70 رائفلز 80 کی دھائی کے آخر میں سربیا میں بنائی گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ملنے والی آٹھ رائفلوں کے سیریل نمبر چیک کیے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ رائفلیں ہم نے ہی بنائی تھیں سربراہ ” زاستاوا ” سربیا میلا جکو برازاکووچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1990 کے بعد کوئی بھی انھیں اپنے قبضے میں لے سکتا تھا۔
ایم 70 رائفل سوویت اے کے 47 کی جدید شکل ہے۔یہ ایم 70 رائفلز بوسنیا، مقدونیہ اور سیلونیہ میں فوج کے لیے بھجوائی جاتی تھیں۔ یہ بھی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں کہ سابقہ یوگوسلاویہ کے یہ ہتیھار شامی باغی شام میں جاری خانہ جنگی میں بھی استعمال کر رہے ہیں۔