بھمبر کی خبریں 30/11/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق ممبر ضلع کو نسل چوہدری محمد یوسف درا ئیاں اور اہلیا ن درا ئیاں نے گر لز مڈ ل سکول درا ئیا ں کو ہا ئی سکو ل کا در جہ دلوانے پر چیئر مین گڈ گو رننس اور سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوارا لحق کو شاندار الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے چو ہدری محمد یوسف آف درا ئیا ں نے کہا کہ درا ئیا ں انتہا ئی پسما ند ہ اور دو ر دراز علاقہ ہے جہا ں کی بچیا ں مڈل تک تعلیم حا صل کر کے نزدیک کو ئی ہا ئی سکول نہ ہو نے کے با عث گھروں میں بیٹھ جا تی تھیں اور تعلیمی سلسلہ منقطع کر نا پڑ تا تھالیکن چو ہدری انوارا لحق کی علم دو ستی اور درا ئیا ں کی بچیو ں کو زیو ر تعلیم سے آرا ستہ کر نے کی کوششوں کے با عث درا ئیا ں کو ہا ئی سکو ل کا تحفہ دے کرچو ہدر ی انو ارا لحق نے احسان عظیم کیا ہے جس پر اہلیا ن درا ئیا ں اور درائیا ں کی معصوم بیٹیاں ان کی شکر گزار ہیں اور ان کی علم دوستی کی قدر کر تی ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کی مٹی زرخیز ہے جس نے تعلیمی سیاسی اور کھیلو ں کے میدانو ں میں بڑ ے بڑ ے نا م پید اکئے جنہو ں نے زند گی کے مختلف شعبہ ہا ئے میں نا م پیداکیا صحت مند معاشر ے کیلئے صحت مند انہ کھیلو ں کااقدام انتہا ئی ضروری ہے پیپلز پا رٹی کی حکومت نے آزادکشمیر بھر میں سپو رٹس سٹیڈ یم بنا کر آنیوا لی نسلو ں کو صحت مندا نہ سر گر میا ں جا ری رکھنے کیلئے گراونڈ مہیا کئے ان خیا لا ت کااظہا ر ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شاہد انو ر خا ن نے گزشتہ روز پا ئلٹ ہا ئی سکو ل کے گراونڈ میں ٹی 20کر کٹ ٹو رنا منٹ کے فا ئنل میں بحیثیت مہما ن خصوصی اپنے خطا ب میں کیا اس ٹو رنا منٹ میں ضلع بھر سے16ٹیمو ں نے حصہ لیا میجز پو ل سسٹم کی بنیاد کر کھیلے گئے فا ئینل میچ بھمبر سٹی کر کٹ کلب اورعطا الحق شہید کر کٹ کلب نے کے درمیا ن کھیلا گیا جو کہ بھمبر سٹی کر کٹ کلب نے دلچسپ مقا بلے کے بعد 16رنز سے جیت لیا آخر میں مہما ن خصوصی را جہ شا ہدانو ر نے اپنی طرف سے ونر ٹیم کو15ہزاراور رنر اپ ٹیم کو 10ہزا ر رو پے نقد اور ٹرا فیاں دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کے نواحی گائوں گڑھا رحمن میں خرم شہزاد شہید اینڈ نعیم انور میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوئے جس میں مختلف علاقوں سے8 ٹیمیوں نے شرکت کی فائل کے لیے گڑھا رحمن ٹیم اے اور گڑھا رحمن بی ٹیم نے کوالیفائیڈ کیا جس میں گڑھا رحمن بی ٹیم نے اعلی کھیل پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ماسٹر محمد انور، چیف (ر) محمد خان، چوہدری محمد افضل، چوہدری محمد شبیر نے انعامات تقسیم کیے جس میں مین آف دی میچ محمد نعمان عرف نومی قرار پائے ، ونر ٹرافی محمد لقمان بشیر اور رنر اپ ٹرافی محمد وسیم نے حاصل کی ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے سینکڑوںافراد نے شرکت کی