بھارت خطرناک ترین ملک

India

India

تحریر: محمد شاہد محمود
گائے کے گوشت کے تنازع پر بھارتی پولیس بھی فریق بن کر سامنے آگئی، گائے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا الزام لگا کر دو مسلم نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ میں گائے کا گوشت فروخت کرنے اور نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے۔

پولیس نے گائے کے گوشت میں فریق بنتے ہوئے زندہ گائے لے جا نے والے دو افراد کو دھر لیا اور بغیر گرفتار ی اور مقدمہ چلائے دونوں کو گولیوں سے بھون ڈالا جس سے 27برس کا عابد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 28برس کا اشرف بھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دونوں مسلم نوجوانوں کا تعلق یامونا نگر سے بتایا گیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے دونوں افراد لو گائے کا سمگلر قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک گائے کو جیپ میں لاد کر لے جارہے تھے۔ بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہواہے اور گائے کے گوشت پر ملک کی اکثر ریاستوں میں پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

گائے کے گوشت کے تنازع پر ہندو دہشتگردوں نے ایک مسلمان اخلاق احمد کو تشدد کرکے شہید کردیا تھا اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی سے مسلمان رکن انجینئر راشد کو اسمبلی اجلاس کے دوران تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا جبکہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی تھی۔ نچلی ہندو ذات دلت سے تعلق رکھنے والوں کے لئے بھارت میں زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے جبکہ معصوم بچے بھی نسلی تعصب سے نہیں بچ سکے ، متعصب ہندؤ ں نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا۔ بھارت کی جنوبی ریاستوں میں نچلی ذات کے بچوں کو سکولوں میں اپنی ذات کے حساب سے رنگدار کلائی بینڈ پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔جنوبی ریاستوں کی سکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نچلی ذات دلت اور اونچی ذات کے بچوں کے درمیان فرق کے لئے کلائی پلاسٹک کڑا متعارف کروا دیا گیا ہے ،رنگدار بینڈ سے فرق نمایاں ہو جائے گا۔

Hindu Extremists

Hindu Extremists

انہوں نے تمام بچوں کو اپنی ذات کے حساب سے رنگدار ہینڈ بینڈ پہننے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے کیونکہ اس سے باآسانی پتہ چل جائے گا کہ دلت بچہ کون ہے اور اونچی ذات والے کون ہیں۔یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کے دورحکومت میں پورا بھارت ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا۔ مسلمانوں کی طرح نچلی ذات کے ہندو اور دیگر اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ہندوانتہاپسندوں کے مقدمات ختم اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کوسازش کے تحت جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے ہندو انتہاپسندوں کی دہشت گردی پر خاموش تماشائی نہ بنیں۔

حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ بھارتی دہشت گردی کو تمام عالمی فورمز پر بے نقاب کرے۔ بی جے پی اور نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد ایک طرف منظم منصوبہ بندی کے تحت فسادات پروان چڑھائے جارہے ہیں۔ مساجدومدارس پر حملوں اور گائے ذبیحہ کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں بہت زیادہ شدت پیداہوئی ہے تو دوسری جانب ہندو انتہاپسندی کھیل کے میدان تک پہنچ چکی ہے۔ کبھی ارجنٹائن کی ٹیم کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی پاکستانی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم پر پتھراؤ جیسا کوئی واقعہ پاکستا ن میں پیش آتا تو دنیا آسمان سر پراٹھا لیتی لیکن ہندو انتہاپسندوں کی دہشت گردی کیخلاف کوئی آواز بلند کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

بیرونی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں کو یہ دوہرا معیار ترک کرنا چاہیے۔بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی مسلمانوں اور اقلیتوں کیخلاف بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث مصر اور ترکی کے بعد روس نے بھی بھارت کو بھی سیاحوں کے لئے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے اور بھات کو سیاحوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے سیاحوں کو بھارت میں سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ روس نے بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندانہ کارروائیوں اور انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے کے تعصب کے باعث سیاحوں کے لیے بھارت کو خطرناک ترین ملک قرار دیتے ہوئے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ روسی حکام کی جانب سے بھارت کے سفر کے دوران سیاحوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ، روس نے اس سے قبل ترکی اور مصر کو بھی سیاحوں کے لیے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی، سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر قائدین کو نظربند رکھا گیا ہے۔ اسی طرح ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود تحریک آزادی کشمیر بھرپور انداز میں جاری ہے۔ پورے کشمیر میں اس وقت پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں اور بھارت اپنی تمامتر کوششوں کے باوجودکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کمزور کرنے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرے۔

Kashmiris and Indian Army

Kashmiris and Indian Army

پاکستان عالمی دنیا کو ساتھ ملائے اور بھارت کو مجبور کرے کہ کہ بھارتی حکومت مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم فوری بند کردے ،سیکولرازم کا نعرہ لگانے والے انتہا پسند دہشتگرد بھارت اس کے وزیر اعظم مودی کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہوچکا ہے ،بھارت میں صرف مسلمانوں پر نہیں عیسائیوں،سکھوں تمام اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی طرف سے امریکہ کو پا کستان میں بھارتی مداخلت کے پیش کردہ ثبوت پوری قوم کا موقف ہے میاں نواز شریف اپنے موقف پر ڈٹ جائیں۔

بھارت میں نہتے مسلمانوں پر ریاستی ظلم و جبر کے خلاف عالمی برادری کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، دین اسلام تمام مذاہب کے تحفظ اور احترام کا درس دیتا ہے ،پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنی مرضی کی زندگی بسر کررہی ہیں ،بھارتی سیکولر ازم ملک انتہا پسند دہشتگرد ملک بن گیا ہے ،اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے اور اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی بھارت ملوث ہے لیکن را کے ملوث ہونے کا صرف نام لینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے۔سلامتی کونسل میں بھارت کو دہشت گردملک قراردینے کیلئے قرارداد پیش کی جائے۔امریکہ اور بھارت اندر سے پاکستان دشمنی میں ایک ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوتوں کو بنیاد بنا کر بھارت جسے روس نے خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے پاکستان بھی عالمی اداروں کو بتائے کہ بھارت کتنا خطرناک ترین ملک ہے۔

Shahid Mehmmod

Shahid Mehmmod

تحریر: محمد شاہد محمود