فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موجودہ بلدیاتی الیکشن میں بڑے سیاسی برجوں کو الٹ دیا گیا۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے علاقہ سے کئی دہائیوں سے قائم جاگیردارانہ سیاسی نظام کی دھجیاں بکھیر دیں۔
عوام نے نوجوان لیڈروں کا چنائو کر کے علاقہ میں ترقی کی راہیں کھول دیں اور علاقہ میں بدامنی پھیلانے والوں کا منہ توڑ جواب اپنے ووٹ کے ذریعے دیکر علاقہ یونین کونسل نمبر 105 میں امن وامان کے لیے پہلی منزل طے کرلی ۔اب منتخب نمائندوںکو چاہئے کہ وہ یونین کونسل نمبر 105 میں امن وامان کی فضاء کو قائم کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ علاقہ میں تعمیر وترقی کادور شروع ہو جائے ان خیالات کا اظہاررہنماء پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میاں راشد قمر نے میڈی اسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزیدکہاکہ میاں ساجد علی اور چودھری احمد رضا کی فتح نے علاقہ میں غریب عوام کو جو حوصلہ دیا ہے وہ علاقہ میں تاریخ میں ایک نیا باب ہے جہاں اب ان کو غنڈہ عناصر سے ڈرنے کی ضرورت نہیںہے ۔بلکہ ان کو ترقی پسند لیڈروں کا ساتھ حاصل ہے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ امید ہے کہ نومنتخب چیئرمین و وائس چیئرمین عوام اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا کر عوام دوستی کی تاریخ رقم کریں گے۔