کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) ہسپتال اور کا مرس کالج کی سابقہ بلڈنگ میں پانی کی بوسیدہ ٹینکی کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔بڑے جانی نقصان کا اندیشہ۔
تفصیل کے مطابق ہسپتال و کمرشل کالج کی سابقہ عمارت میں موجود پانی کی ٹینکی کے ایک طرف بوائزہائی سکول جبکہ دوسری جانب ٹیکسی سٹیند موجود ہے ۔ٹینکی کے 4میں سے 3پلر بوسیدہ ہو نے کے باعث صورت حال انتہائی خطرناک ہے جس کے باعث کسی بھی وقت منھدم ہو کر بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
مرکزی انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے ٹینکی کے پلر وں کی فی الفور مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔