کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ شہر کا واحد پیوری فیکیشن پلانٹ TMA کی عدم دلچسپی کی اور غفلت کے باعث اجڑ گیا۔ آج کل TMA کروڑ نے پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کر دیا گیا۔اور دوسری طرف صاف پانی پینے کے پلانٹ کی ٹوٹیاں خراب ،زنگ آلود اور کائی سے بھری پڑی ہیں۔
جہاں پر صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔اور ایک سال سے فلٹر بھی تبدیل نہیں کیے گئے۔کروڑ شہر کا واحد پلانٹ 68 لاکھ کی لا گت سے چوہدری پرویز الہیٰ دور میں تبدیل ہوا تھا جس سے لوگ بھر پور سیراب ہوتے رہے۔ لیکن موجودہ دور میں TMA انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پلانٹ اجڑ کر رہ گیا۔ موجودہ TMA انتظامیہ نے گندگی اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں سامنے کھڑی کر کے پلانٹ کو بند کر دیا۔
جس سے صاف پانی گندے پانی میں تبدیل ہونے لگا ہے ۔ کروڑ لعل عیسن کے شہریوں حسین طارق،حمزہ ،ارحم گوگی ،طلحہ رحمان نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کر واتے ہوئے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔