ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے، جن کے قبضہ سے پانچ کلو بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان سے شہباز، راج ولی اور شاہ زمان نامی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان پشاور پولیس کو بھتہ خوری کی 50 وارداتوں میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی کا مزید کہناتھا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،جن کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواداور5 فٹ پرائما کارڈ بھی برآمدکیاگیا۔