کراچی کی خبریں 1/12/2015

Military Vehicle Firing

Military Vehicle Firing

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فوج کی سرکاری گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملٹری پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ واقعہ افسوسناک و قابل مذمت ہی نہیں بلکہ فکر انگیز بھی ہے کیونکہ دن دہاڑے ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر جیسے مصروف ترین مقام پر فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جانا کراچی آپریشن کی کامیابی پر سوالیہ نشان ہی نہیں بلکہ دوروز بعد چہلم حسین کے مجالس و جلوس کے تحفظ اور چار روز بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کو بھی مشکوک بنارہا ہے اور اس بات کو بھی ظاہر کررہا ہے کہ کراچی آپریشن پر سیاسی چھاپ لگ جانے سے دہشتگردوں کو منظم و فعا ل ہونے کا بھرپور موقع ملا ہے جو یقینا افسوسناک و تشویشناک امر ہے اسلئے کراچی آپریشن کو سیاسی مفادات سے آزاد بناکر بلا تفریق و تخصیص ‘ غیر جانبدارانہ ‘ فعال ‘ منظم اور تیز رفتار بناکر ہی کراچی کے عوام کو بد امنی و دہشتگردی سے نجات دلاکر پر امن و محفوظ بنایاجاسکتا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے التواءکی استحصالی قوتوں کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے چہلم حسین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اقدامات بھی وقت کی اولین ضرورت ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام اس بات کے معترف ہیں کہ اسلم ناتھا نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور پٹیل پاڑہ و گارڈن کے علاقے کی ترقی کی وقف کررکھی تھی اور ہر طرح سے علاقے کے عوام کے دکھ دردمیں ہمہ وقت شریک رہتے تھے اور اب ان کے بھائی رمضان ناتھا بھی عوامی خدمت کی اسلم ناتھا کی روایت کو آگے بڑھارہے ہیں۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے رمضان ناتھا اور این پی سی آئی ایچ ہیومن رائٹس کے مرکزی جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ سے ملاقات کے دوران یوسی 15 پٹیل پاڑہ گارڈن ایسٹ سے رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ محمد نوازپینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 15 پٹیل پاڑہ ‘ گارڈن ایسٹ کے عوام بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ چیئرمین کے امیدوار محمد نواز تنولی ‘ وائس چیئرمین کے امیدوارطاہر اسلام خان جنرل کونسلر کے امیدواران سمیر قریشی ‘ عبدالروف بلوچ ‘ عبدالکریم اور عاطف خان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کیونکہ رمضا ن ناتھا کے حمایت یافتہ پینل کی کامیابی ہی علاقائی مسائل کے حل اور ترقی کی ضمانت کے ساتھ مستقبل کے تحفظ کی جانب عوام کا مثبت اقدام بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتال کرنا چاہتی ہے ۔ یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے اشارے و خواہش پرعوامی استعمال کی تمام اشیاءپر10فیصد درآمدی ڈیوٹی لگاکر 313 سے زائد عام و روزرہ استعمال کی اشیاءمہنگی کرکے عوام کیلئے زندگی محال بنانے پر افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ کرپشن کی عادت سے نجات ‘ عیاشی کی روایت کے خاتمے اور سادگی اپناکر قوم کو جینے کا حق دینے کی بجائے حصول قرض کے ذریعے حکمرانی و عیاشی اور لوٹمار کی روایت کے ذریعے عوامی استحصال کی روایت و عادت پر کاربند ہے اسلئے عرصہ سے ملک و قوم پر اقتدار کی باریاں لینے اور عوام کا استحصال کرنے والے تمام روایتی سیاستدانوں ‘ استحصالی خاندانوں اور عوام دشمن سیاسی و مذہبی جماعتوں سے نجات کیلئے عوام بلدیاتی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے آزا د امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور محفوظ مستقبل کیلئے لٹیروں اور قاتلوں سے نجات کیلئے انقلاب و تبدیلی کی بنیاد رکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) راجونی اتحاد کے تحت جاری شعوری مہم کے تحت انتخابی اضلاع میں مختلف مجالس واجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے و جائیداد بنانے اور یورپ و امریکہ علاج کیلئے جانے اور بھارت سمیت دشمن ممالک میں سرمایہ کاری کرنے والے کبھی عوام کے دوست نہیں ہوسکتے اسلئے عوام کو اپنی خواہشات کی تکمیل و آسائشات کے حصول کیلئے قومی وسائل پر قبضے اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کے بعد عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے باجود ہوس پوری نہ ہونے پر عوام پر نت نئے ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی انزدگی جیرن بنانے والوں سے نجات کیلئے اپنا ووٹ مظلوم قومیتوں اور برادریوں پر مشتمل راجونی اتحاد کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو دیکر محب وطن قوتوں کو کامیاب بنائیں اور اپنے ووٹ کو اقتدار ‘ اختیار ‘ دولت اور رعونت پرستوں کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کریں۔