کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ۔تھا نہ کے سامنے متعدد مسافروں سے بھری گاڑیاں پکڑ لی گئی۔ خواتین اور چھوٹے بچوں کو سخت دشواری کا سامنا۔
تفصیل کے مطابق 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس نے 1 ہفتہ قبل گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ۔بہت سی گاڑیوں کو پولیس لائن لیہ میں مکمل بند کر دیا گیا ۔جبکہ دیگر گاڑیوں کے کا غذات قبضہ میں لے کر انہیں پابند کر لیا گیا۔
جس کے با عث ٹریفک غائب ہو گئی سڑکیں سنسان سواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا گزشتہ روز دیگر گاڑیوں کی طرح کلور کوٹ سے آنے والی کوچ نمبر 2006 KTC خواتین کو لے کر زیارت کے لیے جمن شاہ دربار پر جا رہی تھی کو تھانہ کروڑ کے سامنے 5گھنٹے تک روکے رکھا اسی طرح بس نمبرC 288 عزاداروں کو لے کر بھکر سے D.G خان کی طرف جا رہی تھی کو روک لیا گیا ۔اس موقع پر مسافروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے شدید احتجاج کیا