لاہور: پاکستان میں کالم نویسوں کی تنظیم کالمسٹ کونسل آف پاکستان”سی سی پی” کی مرکزی قیادت میں باہمی اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔
با خبر ذرائع کے مطابق سی سی پی کے مرکزی عہدیداران میں گزشتہ کئی ماہ سے سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے اورمختلف تقریبات ونجی محفلوں میںبعض پالیسیوں پرمتنازعہ گفت وشنیدبھی سننے میں آئی ہے۔
موجودہ ماحول اور پیدا ہوتی صورتحال سے یہ اندازے لگائے جارہے ہیں کہ سی سی پی میں توڑپھوڑ کا خدشہ ہے اور متعدد ذمہ دارافراد نے یہ بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ لکھاریوں کے لئے مزید نئے پلیٹ فارم کے قیام کے لئے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔