پیرس (زاہد مصطفی اعوان) یورو سٹاٹ ادارہ کی یورپی روزگار منڈی سے متعلق تازہ ترین رپورٹ میں یورو زون میں بیروزگار افراد کی آبادی 2009 کی سطح پر آنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
یورو سٹاٹ کے مطابق یورپی یونین میں 2 کروڑ 25 لاکھ بیروزگار اور یوریو کرنسی والے ممالک میں 1 کروڑ 72 لاکھ افراد بیروزگار ہیں۔
سب سے کم بیروزگاری جرمنی میں 4٫5 فیصد۔ ریپبلیک چیک میں 4٫7 فیصد۔ مالٹا میں 5٫1 فیصد۔ جبکہ سب سے زیادہ یونان میں 24٫6 فیصد۔ اور سپین میں 21٫6 فیصد ۔کروئیشیا میں 15٫8 فیصد۔ قبرص میں 15٫1 فیصد۔ پرتگال میں 12٫1 فیصد اور اٹلی میں 11٫5 فیصد ہے۔