اسلام آباد (جیوڈیسک) گلگت بلتستان میں برفباری اور سرد ہواؤں سے سردی مزید بڑھ گئی ہے ،دیگر بالائی علاقوں میں بھی سر ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر کئی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، متعدد رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن ،کرم ایجنسی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمی برف سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے ساتھ ہی جلانے والی لکڑیوں کے دام بھی بڑھ گئے ہیں ۔
چمن زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے، صبح اوررات کے اوقات میں دھند سے بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔