گجرات کی خبریں 2/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز نعت گو شاعر حافظ نواب دین کی 43 ویں اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد طفیل شہید کی تیسری برسی آج 2 دسمبر 2015ء بروز بدھ صبح دس بجے حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور جٹاں روڈ سٹی گجرات میں انعقاد پذیر ہو گی۔ نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت خاور بشیر بٹ گولڑوی سر انجام دینگے۔ محفل پاک کا آغاز صبح دس بجے ہو گا اور دعا انشاء اللہ دن بارہ بجے ہو گی۔ محفل پاک میں ممتاز علماء کرام ‘ مشائخ عظام ‘ نعت خوانانِ شیریں بیاں اور قراء حضرات شرکت کریں گے جبکہ سٹیزن فرنٹ’ آرائیں موومنٹ کے علاوہ ممتاز سیاسی ‘ سماجی ‘مذہبی و ادبی شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے عہدیداران و ممبران آج اپنے قائد چوہدری محمد طفیل شہید کی برسی میں بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد طفیل ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور عوامی مسائل کو حل کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ چوہدری محمد طفیل کے درجات کو مزید بلند کرے اور ان کے چاہنے والوں اور اہل خاندان کو صبر جیل دے اور ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ہمت عطا کرے۔ (آمین)۔
……………………………………
گجرات (جی پی آئی)تبلیغ دین کی عالمی تنظیم ”تبلیغ اسلامی” کی نویں تین روزہ اسلامی تربیت گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی۔ اسلامی تربیت کے آخر میں حضرت مولانا محمد ابراہیم عاجز قادری نے تبلیغ دین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ تبلیغ کی راہ میں ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ لہٰذا ہر مسلمان کو دین کیلئے قربانی دینی چاہئے۔ ابتدائے اسلام میں صحابہ کرام نے بڑی تکلیفیں جھیلیں’ تمام شرکاء نے تین روزہ قافلہ میں شرکت کیلئے نعت کی اور نام لکھوائے۔ قبلہ پیر نے اس اسلامی تربیت کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ شہر کی معروف و معزز شخصیات نے دعا میں شرکت کی۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) CDPI اور ہیومن کیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے گجرات میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بجٹ کی تیاری کے حوالہ سے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بجٹ کی تیاری اور اُسکے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ سیمینار میں CPDI کے فوکل پرسن کوثر عباس اور HCF کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل سرور اور صدر آصف بٹ نے بجٹ تیاری کے بارے میں اظہارِ خیال کیا اور شرکاء کو اپنے تجربات کی روشنی میں بجٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس سیمینار میں مختلف NGO’s کے نمائندگان نے شرکت کی اور ضلع گجرات کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) محلہ نور پور پڈھے گجرات میں ٹی ایم اے کی غفلت کی وجہ سے گندگی کے انبار لگ گئے۔ نالیاں ابل پڑی، عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ کئی کئی دنوں صفائی کا عملہ نہیں آتا۔ خصوصاً نالیاں بند پڑی ہیں۔ محرم الحرام کے دنوں میں زور و شور سے علاقہ میں صفائی کے انتظامات کئے گئے مگر محرم گزرتے ہی سارا کام ٹھپ ہو گیا۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کو چاہئے کہ وہ از خود نوٹس لیں اور اقدامات کریں۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں شاندار تیرہویں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے انعقاد پر ڈائریکٹر شہزاد شفیق نقشبندی اور ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ عرفان پرویز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محافل نعت جیسی تقریبات کا انعقاد کرنا نہ صرف کارِ ثواب ہے بلکہ اس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ محمد شہزاد شفیق نقشبندی اور ان کے رفقاء کار کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) بزرگ صحافی میاں محمد اشرف باجوہ (روزنامہ جذبہ) کی اہلیہ محترمہ اور نوجوان صحافی ذوالفقار علی باجوہ کی تائی جان کی وفات پر معززین کا اظہارِ افسوس۔ محمد شہزاد شفیق نقشبندی (دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس) ‘ شیخ عرفان پرویز (صدر پنجاب نعت کونسل) ‘ صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عامر چوہدری’ خاور بشیر بٹ گولڑوی و دیگر نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) انجمن تا جر ان کٹڑ ہ بازار کے ممبر ان کا وفد صدر مر زا الیا س جر ال کی قیا دت میں انجمن تا جر ان مو تی بازار کے نو منتخب عہد ید را ن صدر سید عبا س حید ر ز ید ی ،جنر ل سیکر ٹر ی قیصر محمو د ،سنیئر نا ئب صدر ایاز محمو د اور دیگر عہد ید را ن کو منتخب ہو نے پر مبا ر کبا د پیش کر نے کیلئے ان کے آ فس میں گئے ، انہو ں نے نو منتخب عہد ید ران کو الیکشن میں کا میا بی پر مبا ر کبا د پیش کی اور نیک خو ا ہشا ت کا اظہا ر کیا ، اس موقع پر چیئرمین حا جی امیر خا ن ، جنر ل سیکر ٹر ی مر زا امجد بیگ ، سنیئر نا ئب صدر گل خا ن ، عد یل جر ال ،حا جی سخی خا ن ، لا ل خا ن ، ڈاکٹر نا صر ، غلا م سر ور ، با بر بٹ ، غلا م قا در ،ذیشا ن ڈار ، عبد الر حمن ، احمدشا ہ سمیت دیگر ممبر ان ہمر اہ تھے ، مر زا الیا س جر ال اور حا جی امیر خا ن ،گل خا ن کا کہنا تھا نو منتخب کا بینہ تا جر وں کی خد مت کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑیں گئے اور مو تی با زار کے تا جر وں کو ما یو س نہیں کر یں گئے ، انہو ں نے کہا کہ صدر سید عبا س ز ید ی تا جروں کی امنگو ں پر پو را اتر یں گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آ ٹھو یں سا لا نہ مجلس عز ا بسلسلہ شہا د ت اما م حسین سبز قبا ء کا ما تم11دسمبر بروز جمعتہ المبا ر ک کو اما م با ر گا ہ حید ر یہ ابو الفضل معین الد ین پو ر میں منعقد ہو گی ، مجلس کا آ غا ز صبح 9بجے ہو گا ، مجلس عز ا میں ملک بھر سے ممتاز ذاکر ین شر کت کر یں گئے ، اس موقع پر ممتاز ذاکر علا مہ کر امت عبا س حید ر ی آ ف کر اچی،ذاکراسد عبا س بخا ری لا ہو ر ، ذاکر حبیب ر ضا حید ر ی لا ہو ر ،علی عمر ان جعفر ی ،علا مہ سید محسن عبا س ،سید عو ن عبا س ،ذاکر علی ر ضا شا ہ سمیت دیگر ذاکر ین خطا ب کر یں گئے اور واقعہ کر بلا پر روشنی ڈالیں گئے ، مجلس کے اختتا م پر جلو س شبہہ ذولجنا ح و علم بر آ مد ہو گا ، جو اپنے مقر ر راستو ں سے ہو تاہو ا ر ہا ئش گا ہ سید علی تر اب اختتا م پذ یر ہو گا ، مجلس کے انتظا ما ت کی نگر انی سید علی تراب ،سید حسن عسکر ی ،سید شجا ع شا ہ و دیگر کر یں گئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میرج ہال ملازم کو برہنہ کر کے تشدد کرنے ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں دہشت گردی ، سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات شامل کر کے (ن) لیگی رہنما کاشف بٹ کے بھائی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرنیکا متاثرین نے مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں رانیوال سیداں کے وفد نے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و ممتاز عالم دین صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی کی قیادت میں ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ، ایس پی کامران ممتاز سے ملاقات کی اور 10اکتوبر2015ء کو تھانہ صدر جلالپورجٹاںکے علاقہ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما میرج ہال مالک کاشف بٹ کے بھائی ریمبو بٹ کی جانب سے ملازم سعید شاہ کو برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور ویڈیو تیار کرنے کے واقعہ میں نامزد ملزم ثاقب بٹ ، رضوان ، عمر کو گرفتار کرنے اور ان پر دہشت گردی کی دفعہ ،، ,7ATA 17,34/365سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر اندراج کے دوران تمام تر حقیقت وقوعہ سے آگاہ کیا مگر پولیس نے جان بوجھ کر چند الفاظ اور اصل حقیقت نہیں لکھی اور نہ ہی وقوعہ سے متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں لہذا تینوں دفعات شامل کی جائیں صاحبزادہ سید سعید شاہ گجراتی نے کہا کہ ذمہ داران شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانیوالے ملزمان کو عبرتناک سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہیں ایسا سفاکانہ عمل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں لہذا انکے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ،، ,7ATA 17,34/365سائبر کرائم ایکٹ ت پ کا ایف آئی آر میں اضافہ کیاجائے جس پر ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ، ایس پی کامران ممتاز نے مدعی مقدمہ اور متاثرہ سعید شاہ کو چند روز میں ملزمان گرفتار کرنے اور انصاف فراہمی کی ہر ممکن یقین دہانی کروائی یاد رہے کہ مقدمہ میں مرکزی ملز م ریمبو بٹ اُسکا سالہ محمد علی سمیت چار ملزمان پولیس حراست میں ہیںوفد میں مدثر شاہ ایڈووکیٹ ،سید شاہ حسین ، ، آصف شاہ ، عالم دین شاہ قاسم دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات کی کار اورموٹرسائیکل شوروم مالکان کے ساتھ خصوصی میٹنگ،تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں ضلع کے تمام کار اور موٹرسائیکل شوروم کے مالکان و ڈیلرز نے شرکت کی ۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پرشرکاء سے کہا کہ بغیر رجسٹریشن کسی کوگاڑی یا موٹرسائیکل فروخت نہ کیا جائے اور کرایہ پر گاڑی دینے سے پہلے بھی مکمل کوائف درج کئے جائیں ۔میٹنگ کے تمام شرکاء نے ڈی پی او گجرات کو یقین دہانی کروائی کہ اس سلسلہ میں قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ نئی تعمیر ہونیوالی عمارتوں پر بلڈنگ بائی کی پابندی یقینی بنائی جائے، کثیر المنزلہ عمارتوںکی بیسمنٹ میں پارکنگ کی فراہمی اور انکا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او روڈز رائے نواز، ٹی ایم او خرم محمود، ٹی او آر یاور عباس، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل و دیگر بھی موجود تھے۔ کمیٹی نے بعض منصوبہ جات کے نقشوں کی منظوری دے دی جبکہ متعدد کے نقشہ جات متعلقہ محکموں کی رپورٹس نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے یقینی بنائیںکہ نئی تعمیر ہونیوالی عمارتوں کے مالکان سڑک کے ساتھ بائی لاز کے مطابق پارکنگ کے لئے جگہ چھوڑیں۔ کمیٹی نے بھمبر روڈ پر نئی عمارتوں کے لئے سڑک کے ساتھ 15 فٹ جگہ چھوڑنا لازمی قرار دے دیا اور ہدایت کی کہ اس فیصلے پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او نے اس امر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ جیل روڈ پر بعض پرائیویٹ ہسپتال مالکان بیسمنٹ کو پارکنگ کے لئے استعمال نہیں کر رہے اور ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ آئند ہ بیسمنٹ میں پارکنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن سکولز مالکان نے پارکنگ کے لئے مختص جگہ دیگر مقاصد کے لئے استعمال کی ہے انہیں نوٹس جاری کئے جائیں نیز افسران کسی بھی عمارت کے لئے این او سی دینے سے قبل موقع کا ضرور وزٹ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تینوں ٹی ایم ایز کی طرف سے رواں سال سروے کے دوران خطرناک قرار دی جانیوالی عمارتوں کے مالکان کو فوری طور پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سرکاری افسران بھی اپنے محکموںکے دفاتر اور دیگر بلڈنگز کا جائزہ لیں اور زلزلہ یا کسی بھی وجہ سے بوسیدہ ہونیوالی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔ یہ ہدایات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اعلی سطحی اجلاس کے دوران جاری کیں جس میں اے ڈی سی عرفا ن علی کاٹھیا، ای ڈی او ز چوہدری اصغر، طاہر کاشف، ڈاکٹر اعجاز حیدر، ڈی او سی وقار حسین، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، شعیب نسوانہ، نورالعین، ڈی او ز،ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے بتایا کہ سروے میں تحصیل گجرات میں پرائیویٹ افراد کی ملکیت 72اور تحصیل کھاریاں میں 6عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے ٹی ایم ایز مالکان کو فوری نوٹس جاری کریں کہ وہ ان عمارتوںکی مرمت کرائیںیا انہیں گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے جبکہ ایسا نہ کرنیوالے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع گجرات میں 8سکول جنکی عمارتیں خطرناک قرار دی گئی تھیں کی تعمیر کے لئے 49ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلاتا خیر ان سکولوں کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کریںنیز سے جن سکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے انکی تعمیر و مرمت بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔ ڈی سی او نے تمام محکموںکے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر کنٹرول محکموں کے دفاتر اور دیگر بلڈنگز کا معائنہ کریں او ر اگر کہیں تعمیر و مرمت درکار ہو تو اس حوالے سے کیس ضلعی حکومت کوبھجوایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر میںدفعہ144نافذ کرتے ہوئے چہلم شہداء کربلا کے موقع پر 3دسمبر اور 4دسمبرکو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ انہوںنے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی او ماحولیات محمد نواز کی قیادت میں ٹیم نے انسداد ڈینگی کے لئے کاروائی کے دوران تین ماہ کے دوران 486مقامات کی اچانک چیکنگ کی اس دوران ڈینگی سے بچائو کے لئے اقدامات نہ کرنے پر 7مقامات کو سیل کرکے 7افراد کے خلاف مقدمات درج کر ادیے گئے۔ حکومت پنجاب اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائونکے دوران محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے پرانے ٹائروںکی دوکانوں، کباڑ خانوںسمیت 287مقامات پر ڈینگی کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر اپنی نگرانی میں صفائی کروائی جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر جن مقامات کو سیل کیا گیا ان میں فروٹ منڈی بھی شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کی کابینہ و مجلس عاملہ کا اجلاس 3دسمبر بروز جمعرات سہ پہر ایک بجے صدر عبدالستا مرزا کی صدارت میں ہوگا عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ بروقت حاضری یقینی بنائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سیکرٹری جنرل سینیٹرمشاہد حسین سید اور مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مخدوم ہائوس ہالہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مخدوم خاندان اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں سے تعزیت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مخدوم امین فہیم سے 30سالہ سیاسی و ذاتی تعلق تھا، ہم نے ملک کیلئے مل کر کام کیا، وہ ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے، قومی سوچ کی وجہ سے تمام صوبوں کے عوام انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی کیونکہ ان کی سیاست منافقت سے پاک تھی، ان کی جمہوری خدمات کی وجہ سے انہیں کئی بار وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش ہوئی، توقع ہے کہ ان کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں اپنے بزرگ مخدوم طالب المولیٰ اور والد امین فہیم کی سیاسی و روحانی خدمات کو انہی کے انداز میں آگے لیکر چلیں گے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مرحوم کی خاکی اور مفتی دونوں ہی عزت کرتے تھے ان کا سیاست کے علاوہ ثقافت اور شاعری سے گہرا لگائوتھا، انہوں نے مشکل سے مشکل وقت میں بھی اپنی سیاسی جماعت کوزندہ رکھا، وہ تحمل مزاج والے سیاستدان تھے، توقع ہے کہ مخدوم جمیل الزمان مخدوم امین فہیم کی عوامی سوچ کے مطابق قومی یکجہتی کیلئے اپنا کلیدی کرادار ادا کریں گے۔ قبل ازیںنواب شاہ ائیرپورٹ پر مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، چودھری مظہرالحق، آغا مولا بخش پٹھان، امام دین کیریو، جاوید اعوان، انیس الدین عمران قریشی، ناصر بلوچ اور اظہر ٹانوری نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حلقہPP115چوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل پر رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ہر سطع کے عوام کومقامی سطح پر مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالہ تو ملک میں اندھیروں کا راج تھا امن او امان نہ ہونے کے برابر دہشت گردی عروج پر تھی مگر کچھ عرصے بعد ہماری محب وطن قیادت کی پالسیسوں سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزان ہو گیا۔انشاء اللہ حلقہNA107اورPP115میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک عوامی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہے اورہم سب بھائی اپنے باپ کی خدمت کی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کراچی میں شہید ہونے والے ملٹری نوجوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے حلقہNA107کے ڈپٹی آرگنائرز چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے کہا ہے دہشتگردوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور آپریشن کو تیز کیا جائے تا کہ ملک سے اس ناسور لعنت سے چھٹکار احاصل ہوسکے ہم سب کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگادہشتگردوں کا تعلق اسلام سے نہیں بلکہ ان کا کوئی دین ایمان نہیں ہے معصوم لوگوں کی جان لینی کسی مسلمان کا کام نہیں ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہپاکستان میںبدامنی پیدا کرنے والی قوتوں کے خلاف انسانی اور جمہوری حقوق کی پاسداری کرنے والی قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔تاکہ دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کیا جاسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)لوگوں کی آوازبن کرمیڈی نے اہم کرداراداکیا۔میڈیا اورپولیس نے سول ہسپتال سے نومولودبچہ کی بازیابی کرواکرعوام کے دلوںمیںمقام بنا لیا۔ان خیالات کا اظہارنومنتخب کونسلروارڈنمبر26بائو شعیب ادریس نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل وزیرآبادسے تین روزقبل احمدنامی تین دن کانومولود بچہ کوڈراما ئی اندازسے لاہور سے بازیا ب ہونے پرمیڈیا اورپولیس کے کردارکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس واقعہ کوہائی لائٹ کرکے انتظا میہ کومتحرک کیا۔انتظا میہ نے دن رات میڈیا کے تعاون سے بچہ کوبازیاب کروایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)دکھی نادارافرادکی خدمت انجمن بہبودی مریضاںکاماٹو ہے ۔انجمن بہبودی مریضاںپرلوگوںکے اعتماد کاثبوت ہے کہ ہماری تنظیم کے ممبران بلدیاتی الیکشن میںکونسلرمنتخب ہوئے ۔ہمارا نصب العین عوام کی خدمت اوردکھی انسانیت کے علا ج معالجہ کے اقدامات کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن بہبودی مریضاںچوہدری ناصر محموداللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاںکے سنیئرممبران حاجی ارشدمحمودسلیمی اورعمران رسول بٹ کے کونسلرہونے پرانکے اعزازمیںدئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرالحاج محمدرفیق منہاس،الحاج نذیراحمد،حاجی ارشدمحمودسلیمی،عمران رسول بٹ،حاجی اخترمحمودانصاف،حاجی محمداشفاق،ڈاکٹرسید رضا سلطان،صوفی محمداشرف نثار،چوہدری ثنا ء اللہ،میاںمحمداقبا ل،شہزاداحمد،عاصم محمود،مرزامحمداقبال بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاںوزیرآبادکی واحد فلا حی تنظیم ہے جو کویہ اعزازحاصل ہوا ہے کہ اسکے دوممبران عوام کی محبت اورانکے ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی کونسلرمنتخب ہوئے۔ہماری آئندہ بھی کوشش ہوگی کہ عوام کی خدمت کے جذبے کوذوق وشوق سے پروان چڑھائیں۔انجمن بہبودی مریضاںکے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کرتے رہیںگے۔ہم دعا گو ہیںکہ نومنتخب کونسلرزشہرکی خوبصورتی اورتعمیروترقی کے لئے کوئی دقیقہ فردگزاشت نہ رکھیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ بھی ترقی کی منازل طے نہ کرسکتا ہے اورپڑھا لکھاپاکستان ہی نوجوان نسل کوبہترمستقبل کی ضمانت دے سکتا ہے جبکہ شر ح خواندگی میںخاطر خواہ ضافہ ممکن بنا نے کے لئے پرائیویٹ تعلیمی اداروںکاکلیدی کردارہے۔ان خیالات کا اظہارڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک شکیل احمدسے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرڈی سی او گوجرانوالہ کوبتا یا گیا کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحان میںناقص حکمت عملی ،پیپرزکی غلط مارکنگ اورڈیٹ شیٹ میںردوبدل ہونے کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروںنے طلبہ وطا لبات کی رجسٹریشن نہ کروائی ہے کیونکہ سابقہ سال 2014میںپنجم اورہشتم کے طلبا ء طالبات ،والدین اورنجی سکولزمالکان کوپریشانی سے دوچارہوناپڑاتھا۔چیئرمین ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدنے ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان سے پی ای سی کے امتحانات کے نظام میںبہتری لانے کے علا وہ سکولزرجسٹریشن کمیٹی میںایسویس ایشن کاممبربھی مقررکئے جانے کامطا لبہ پیش کیا۔جس پرانہوںنے مطا لبات کوحل کروانے کی یقین دہا نی بھی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن محمد خالد مغل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ملکی معیشت کا جو علاج شروع کیا ہوا ہے یہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی والہ ہے پاکستانی کرنسی کی قیمت 40% تک کم کرنے کے باوجود گذشتہ 8 سالوں میں ملکی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی کی وجوہات انرجی بحران ، امن و امان کا مسئلہ بیڈ گورننس ، وفاقی وزراء کی ناقص کارکردگی صوبائی حکومتوں کے اختلافات وفاقی حکومت کا آمدنی بڑھانے کے لیے امپورٹ پر انحصار ، مقامی انڈسٹری کی ترقی کے لیے صوبائی وفاقی حکومتوں کی عدم دلچسپی ملک میں ایکسپورٹ پراڈکٹ کی پیداواری لاگت کا بڑھنا بیروزگاری بڑھنے سے عوامی قوت خرید میں کمی زراعت اور صنعت کے بڑھتے ہوئے مشترکہ مسائل ہیں وفاقی حکومت مقامی انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے فورا 500ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اجراء کرے جس کے لیے اسٹیٹ بنک آف پاکستان سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی پیدواری لاگت کو کم کرنے کے لیے مئو ثر کردار ادا کر سکے گا جو ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے اور امپورٹ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہو چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں انتخابی دھاندلیوں کے خاتمے اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کے انتخاب کیلئے انتخابی اصلاحات پر زور دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں میاں محمود الرشید، عبدالعلیم خان اور ندیم خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خان، مونس الٰہی اور میاں منیر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگلہ بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے عوامی فلاح کیلئے نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن کیلئے ہیں، نندی پور پاور پراجیکٹ دیکھ لیں پراجیکٹ بند پڑا ہے صرف اس کے اشتہارات چل رہے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار میں ایک میگاواٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا، لاہور کے ہسپتالوں میں ادویات ہیں نہ بستر، ایک بستر پر 5، 5 مریض ہیں، ہمارا بنایا سرجیکل ٹاور چالو نہیں کیا گیا، صوبائی دارالحکومت میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، بدامنی ایسی ہے کہ روزانہ 2، 2 سو ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، بجٹ میں ٹیکس نہ لگانے کے نعرے لگانے والوں نے منی بجٹ میں 40 ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے ہیں، عوام کے مسائل کی کوئی فکر کہے نہ احساس، عوام کے پاس روزگار ہے نہ کوئی تحفظ، حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سب اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا، انتخابی اصلاحات کے بغیر دھاندلی ختم نہیں ہو گی، امیدوار الیکشن جیت کر گھر جاتا ہے اور رات 3 بجے رزلٹ میں ردوبدل کر کے اسے ہرا دیا جاتا ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد اب پوسٹ پولنگ رگنگ کی جا رہی ہے، تھوڑے ووٹوں سے ہارے والے ن لیگی امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے نام پر کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ادارے، سرکاری ملازمین دھاندلی میں ملوث کر دئیے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں بھی دھاندلی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چودھری پرویزالٰہی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا، حکومت کے اتحادی پیپلزپارٹی والے بھی اب تو حکومت کی دھاندلی کے خلاف بول پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب فنانس کمیشن بنایا جائے تاکہ صوبہ کے تمام علاقوں پر فنڈز خرچ ہوں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں پاک فوج کی گاڑی پر حملے اور دو جوانوں کی شہادت اور لاہور میں دن میڈیا گروپ کے دفاتر پر کریکر حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید فوجیوں کے درجات کی بلندی اور لاہور واقعہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ممتاز اعوان ترجمان حافظ شعیب الرحمن میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شاہد نصیر ایڈووکیٹ نے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز کی ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف ملک گیر سطح پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ این جی اوز ملک دشمن سرگرمیوں، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”اورانکے آلہ کار قادیانیوں سے مل کر ملک میں دہشتگردی کرارہی ہیںانہوں نے کہا کہ اسلامی این جی اوز کی الیکٹرونک میڈیا کوریج پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والے ”پیمرا”ملک دشمن این جی اوز کی کوریج پر پابندی کیوں نہیں لگاتاان راہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام وملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگائے اوراسلام پسند و محب وطن جماعة الدعوة و فلاحِ انسانیت فائونڈیشن اور اسلامی این جی اوز کی الیکٹرونک میڈیا کوریج پر پابندی کا”پیمرا” نوٹیفکیشن فوری واپس لے بصورت دیگر دینی جماعتیں ملک کربھرپور احتجاجی تحریک چلائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال (جی پی آئی)تحریک اویسیہ پاکستان فروغِ عشقِ رسول ۖ اور قیام امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ذاتی مفادات پر قومی و مذہبی معاملات کو ترجیح دے کر رواداری و محبت ،مذہبی ہم آہنگی و برداشت کو پروان چڑھائیں گے ۔ تنظیمی و جماعتی کا زکو مضبوط بنا کر اسلامی معاشرہ کی تشکیل دیتے ہوئے ملکی استحکام کی کوششیں تیز کریں گے ۔ فرقہ وارانہ لیٹریچر ، شدت پسندی والے خطباء اور مسلکی اختلافات کی حوصلہ شکنی کریں گے ۔ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا اس کی حفاظت اور استحکام ہمیں جانوں سے عزیز ہے ۔ان خیالات کا اظہا رمرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین مرکز آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے جامعہ اویسیہ کنز الایمان محلہ رسول نگر نارووال میں تحریک اویسیہ پاکستان کے 15ویں سالانہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے کہا کہ تحریک اویسیہ پاکستان اتحاد امت ، پاک فوج سے یکجہتی اور حکومت کے ہر اچھے کام کی تائید و نصرت پر یقین رکھتی ہے ۔کارکنان تحریک اویسیہ پاکستان ماہ صفر المظفر کو تعلیمات اولیاء کرام محبت و برداشت اور ماہِ ربیع الاول کو جشن میلاد پیغمبر امن ۖ کے طور پر منائے گی ۔ پاکستان میں نظام مصطفےٰ ۖ کے عملی نفاذ کے لئے اپنے کردار پر سنتوں کا پہرا بٹھائیں ۔اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے اپنے گلی ،محلہ میں ضرورت مند مسلمانوں کی امداد ،بیماروں کی تیمارداری اور ہر کسی کے کام آئیں۔ مذہبی جماعتیں فرقوں کے تعصب سے نکل کر مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہو کرپاکستان کو استحکام دیں ۔ فرقہ بندی ،نفرت اور دوری کا خاتمہ ہونا چاہیے جبکہ فروغِ رسول ۖ سے اسلامی نظام کی راہ ہموار ہو گی۔دہشت گرد ملک و قوم کے مجرم اور غدار ہیں ۔اجتماع کی صدارت جانشین امیر ملت حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین امیر ملت علی پور سیداں شریف نے فرمائی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ۔ علامہ حفیظ اللہ شاہ مہروی خطیب اعظم ملتان، علامہ رب نواز اویسی خطیب اعظم گوجرانوالہ ،علامہ مفتی نعیم اللہ نعیمی خطیب اعظم سرائے عالمگیر، علامہ پیر عارف ہزاروی سجادہ نشین درگاہ عالیہ شیخ القرآن وزیر آباداور دیگر علماء نے کہا کہ بانی تحریک اویسیہ پاکستان بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ نے محبتوں کے چراغ روشن فرمائے ۔ تفریقات مسالک اور فضیلت سلاسل کی بحثوں نے قوم مسلم کو الجھائو میں ڈال دیا ۔ایک خدا ، ایک رسول ۖ ،ایک قرآن اور ایک دینِ اسلام کو ماننے والے فروعات کو چھوڑ کر مشترکات کو اپنا لیں تو ہمارا معاشرہ حساسیت سے نکل سکتا ہے ۔۔ بدرالمشائخ سلسلہ عالیہ اویسیہ کے ماہتاب اور محفل اولیاء کے آفتاب تھے ۔تحریک پاکستان سے لیکر تحریک تحفظ ناموس رسالت تک اپنی تمام تر توانائیاں صرف فرمائیں۔اولیاء اللہ نے اسلام کی اشاعت بزورِ قوت نہیں بلکہ عمل و کردار سے کی ہے ۔پیر سائیں محمد اسلم اویسی زندگی بھر قوم مسلم کا تعلق دربار رسالت ۖسے مضبوط کرتے رہے ۔عظیم الشان اجتماع کے مہمانان خصوصی فرزند نارووال خواجہ محمد وسیم بٹ ایم پی اے ،پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی آستانہ عالیہ کلی شریف، ملک طارق اعوان صدر مسلم لیگ ن ضلع نارووال ،پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ اور معروف سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور روحانی شخصیات مہمانان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، علامہ سرور سلہریا،حافظ محمد دلشاد اویسی،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)سانحہ جوزف کالونی اور جہلم جیسے واقعات اسلام کی تعلیمات کے منافی ہیں ۔ مقدسات توہین کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی سے ہی حالات میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے ۔ کسی فرد ، گروہ یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ جہلم واقعہ کی مکمل انکوائری اور مجرمین کے خلاف کاروائی سے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف کیے جانے والے پراپوگنڈے کا خاتمہ کر دے گی ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جہلم سے آئے ہوئے مختلف مکاتب فکرکے علماء اور مشائخ سے پاکستان علماء کونسل کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد مشتاق لاہوری ، مولانا عبد القیوم ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا حافظ محمد امجد ، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا عمر عثمانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ توہین رسالت ۖ اور توہین مقدسات کے قانون کا مقصد ہی یہی ہے کہ اگر کوئی شخص توہین مقدسات کرتا ہے تو اس پر قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں یا توہین مقدسات کے قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں وہ دراصل توہین مقدسات کے قانون کو کمزور کرتے ہیں اور اس سے مسلمانوں اور اسلام کی بدنامی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں سمیت تمام غیرمسلموں کے حقوق کا آئین پاکستان نے تعین کر رکھا ہے اور آئین اور قانون کے مطابق مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک گروہ کی طرف سے مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدسات کی توہین پر مشتمل کتب کی اشاعت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے آئین ، قانون اور قومی ایکشن پلان کے مطابق نفرت اور توہین آمیز لٹریچر پر فی الفور کاروائی کی جائے۔ دریں اثناء پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الماجد المشرقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں یورپی ممالک میں شام اور دیگر ملکوں کے پناہ گزینوں کے خلاف نفرت ، دشمنی اور نسل پرستی کے واقعات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور اس معاملے پر سعودی عرب کی حکومت کے مؤقف کو سراہتے ہوئے یورپی یونین ، برطانیہ او ر امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نفرت ، نسل پرستی اور انتہاء پسندی کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)راجونی اتحاد کے تحت جاری شعوری مہم کے تحت انتخابی اضلاع میں مختلف مجالس واجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے و جائیداد بنانے اور یورپ و امریکہ علاج کیلئے جانے اور بھارت سمیت دشمن ممالک میں سرمایہ کاری کرنے والے کبھی عوام کے دوست نہیں ہوسکتے اسلئے عوام کو اپنی خواہشات کی تکمیل و آسائشات کے حصول کیلئے قومی وسائل پر قبضے اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کے بعد عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے باجود ہوس پوری نہ ہونے پر عوام پر نت نئے ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی انزدگی جیرن بنانے والوں سے نجات کیلئے اپنا ووٹ مظلوم قومیتوں اور برادریوں پر مشتمل راجونی اتحاد کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو دیکر محب وطن قوتوں کو کامیاب بنائیں اور اپنے ووٹ کو اقتدار ‘ اختیار ‘ دولت اور رعونت پرستوں کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) عوام اس بات کے معترف ہیں کہ اسلم ناتھا نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور پٹیل پاڑہ و گارڈن کے علاقے کی ترقی کی وقف کررکھی تھی اور ہر طرح سے علاقے کے عوام کے دکھ دردمیں ہمہ وقت شریک رہتے تھے اور اب ان کے بھائی رمضان ناتھا بھی عوامی خدمت کی اسلم ناتھا کی روایت کو آگے بڑھارہے ہیں۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے رمضان ناتھا اور این پی سی آئی ایچ ہیومن رائٹس کے مرکزی جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ سے ملاقات کے دوران یوسی15پٹیل پاڑہ گارڈن ایسٹ سے رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ محمد نوازپینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوسی15 پٹیل پاڑہ ‘ گارڈن ایسٹ کے عوام بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ چیئرمین کے امیدوار محمد نواز تنولی ‘ وائس چیئرمین کے امیدوارطاہر اسلام خان جنرل کونسلر کے امیدواران سمیر قریشی ‘ عبدالرؤف بلوچ ‘ عبدالکریم اور عاطف خان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کیونکہ رمضا ن ناتھا کے حمایت یافتہ پینل کی کامیابی ہی علاقائی مسائل کے حل اور ترقی کی ضمانت کے ساتھ مستقبل کے تحفظ کی جانب عوام کا مثبت اقدام بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)حکومت مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتال کرنا چاہتی ہے ۔ یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی’ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے اشارے و خواہش پرعوامی استعمال کی تمام اشیاء پر10فیصد درآمدی ڈیوٹی لگاکر 313 سے زائد عام و روزرہ استعمال کی اشیاء مہنگی کرکے عوام کیلئے زندگی محال بنانے پر افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ کرپشن کی عادت سے نجات ‘ عیاشی کی روایت کے خاتمے اور سادگی اپناکر قوم کو جینے کا حق دینے کی بجائے حصول قرض کے ذریعے حکمرانی و عیاشی اور لوٹمار کی روایت کے ذریعے عوامی استحصال کی روایت و عادت پر کاربند ہے اسلئے عرصہ سے ملک و قوم پر اقتدار کی باریاں لینے اور عوام کا استحصال کرنے والے تمام روایتی سیاستدانوں ‘ استحصالی خاندانوں اور عوام دشمن سیاسی و مذہبی جماعتوں سے نجات کیلئے عوام بلدیاتی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے آزا د امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور محفوظ مستقبل کیلئے لٹیروں اور قاتلوں سے نجات کیلئے انقلاب و تبدیلی کی بنیاد رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)فوج کی سرکاری گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملٹری پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ واقعہ افسوسناک و قابل مذمت ہی نہیں بلکہ فکر انگیز بھی ہے کیونکہ دن دہاڑے ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر جیسے مصروف ترین مقام پر فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جانا کراچی آپریشن کی کامیابی پر سوالیہ نشان ہی نہیں بلکہ دوروز بعد چہلم حسین کے مجالس و جلوس کے تحفظ اور چار روز بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کو بھی مشکوک بنارہا ہے اور اس بات کو بھی ظاہر کررہا ہے کہ کراچی آپریشن پر سیاسی چھاپ لگ جانے سے دہشتگردوں کو منظم و فعا ل ہونے کا بھرپور موقع ملا ہے جو یقینا افسوسناک و تشویشناک امر ہے اسلئے کراچی آپریشن کو سیاسی مفادات سے آزاد بناکر بلا تفریق و تخصیص ‘ غیر جانبدارانہ ‘ فعال ‘ منظم اور تیز رفتار بناکر ہی کراچی کے عوام کو بد امنی و دہشتگردی سے نجات دلاکر پر امن و محفوظ بنایاجاسکتا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے التواء کی استحصالی قوتوں کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے چہلم حسین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اقدامات بھی وقت کی اولین ضرورت ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)مسلم لیگ کے صدروسابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین ،سینیٹرمشاہد حسین سیداور مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے مخدوم ہائوس ہالا میں جاکر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس دوران مخدوم خاندان اور سروی جماعت کے سربراہ و گدی نشین مخدوم جمیل الزماں نے نہایت ہی خلوص اور گرمجوشی کے ساتھ مسلم لیگ کے رہنمائوں کاخیر مقدم کیا۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میری مخدوم امین فہیم سے 30سالہ رفاقت رہی ہے ،میرا ان سے سیاسی اور ذاتی تعلق تھا، ملکی خدمات کے لیے ہمیشہ ملکر کام کیا،انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ایک سچے اور محبت وطن پاکستانی تھے ،ان کی قومی سوچ کی وجہ سے تمام صوبوں کی عوام انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی ،یہ ہی وجہ تھی کہ مخدوم امین فہیم کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی کیونکہ ان کی سیاست منافقت سے پاک تھی ،ان کی جمہوری خدمات کی وجہ سے انہیں بارہا بار وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے مسترد کی ۔اس وقت ان کے صحابزادے مخدوم جمیل الزاماں سے ہماری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اپنے بزرگ مخدوم طالب المولیٰ اور والدامین فہیم کی سیاسی وروحانی خدمات کو انہیں کہ انداز میں آگے لیکر چلیں گے ، مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل و سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوںنے مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خاکی اور مفتی دونوں ہی ان کی عزت کرتے تھے ان کا سیاست کے ساتھ ثقافت اور شاعری سے گہرا لگائوتھا ۔ انہوں نے مشکل سے مشکل وقت پر بھی اپنی سیاسی جماعت کوزندہ رکھاوہ تحمل مزاج اور استحکامت والے سیاستدان تھے ،ہمیں یہ ہی توقعات مخدوم امین فہیم کے جانشین مخدوم جمیل الزمان سے بھی ہیں جوکہ ایک دبنگ شخصیت ہیں ،اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ مخدوم طالب المولیٰ اور مخدوم امین فہیم کا سیاسی وروحانہ ورثہ کامیابی سے آگے لیکر چلیں گے ،اور مخدوم امین فہیم کی عوام سوچ کے مطابق وفاق کو جوڑنے میں اپنا کلیدی کرادارادکرینگے ،قبل ازیںنواب شاہ ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ خصوصی طور پر کراچی سے نواب شاہ پہنچے تھے جہاں پر موجود چودھری مظہرالحق ،آغا مولا بخش پٹھان،امام دین کیریو ،جاوید اعوان ،انیس الدین عمران قریشی ،ناصر بلوچ اور اظہر ٹانوری سمیت سیکڑوں کارکنا ن موجود تھے جنھوں نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
بھمبر (جی پی آئی)نو از شر یف مہنگا ئی کے با دشاہہیں 5ما ہ بعد منی بجٹ پیش کر کے قوم کومہنگا ئی کا ایک اور تحفہ دے دیا ہے پو ری دنیا میں ڈیز ل ،پیٹرو ل کی قیمتیں گر رہی ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالو ں تک جا ری رہے گا اب وقت آگیا ہے کہ عوام ووٹ کے ذریعے انہیں شکست دیکر سزادیں جس طر ح پا کستا ن میں پچھلے الیکشن میں عوام نے پا کستا ن پیپلز پا رٹی پر نہیں پیپلز پا رٹی کی لیڈر شپ زردا ری ٹو لہ کوووٹ نہ دیکر نشا ن عبر ت بنا یا ہے اسی طر ح آزادکشمیر کے عوام کو بھی سو چ سمجھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نا ہو گا ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م موومنٹ نے مو جود ہ منی بجٹ پر تبصر ہ کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بر ادری ازم نے ریاستی ڈھا نچہ ہی تبا ہ وبر باد کر کے رکھ دیا ہے تقرری تباد لے ،تنزلی ،ترقی الغر ض سب کچھ بر ادری کے گرد گھوم رہا ہے پچھلی کئی دہا ئیو ں سے لو کل با ڈیز الیکشن نہ کروانے کی وجہ بھی اختیا را ت کی نچلی سطح پر منتقلی کو روکنا ہے دلچسپ با ت یہ ہے کہ آزادکشمیر کے عوام بھیڑ بکر یو ں کی طر ح آوارہ ریو ڑ ہیںجن کی اپنی کو ئی سوچ نہیں ہے یہ جمہو ریت نہیں بلکہ بد تر ین آمر یت ہے انہو ں نے کہا کہ پارٹی منشور اور پا رٹی لیڈر شپ اور امیدوارا ن کے معاشرتی کر دا ر ،اہلیت اعلیٰ عوامی را ئے کی بنیاد پر ووٹ دیکر ہی ملک وقوم کی تقدیر سنو ر سکتی ایسی لیڈر شپ جو صرف اور صرف قر ض میں اضا فے تک محدود ہے اور عام عوام کو زندگی بسر کر نے کی بہتر سہو لتیںدینے کی بجا ئے ان کے بچو ں تک کے منہ سے آخر ی نوالہ بھی چھین لینے پر تلی رہے تو پھر عوام کو اپنی حا لت بد لنے کیلئے بہتر ین پا رٹی ،بہتر ین لیڈر شپ کا انتخا ب سو چ سمجھ کر کرنا چا ہیے آزادکشمیر میں مو جو دہ جا ری صورتحا ل میں کو ئی سیاسی جما عت عوام سے مخلص نظر نہیں آرہی ہم آزادکشمیر کی سیاسی صورتحا ل قر یب سے دیکھ رہے ہیں انشااللہ وقت آنے پر سیاسی فیصلے کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)بھمبر کی ہر دلعزیز سما جی وتجا رتی شخصیت حاجی عبدا لر حیم بھٹی گزشتہ روز مختصر علالت کے با عث وفات پا گئے ہیں مر حو م کو نما زجنازہ کے بعد انکے آبا ئی قبر ستا ن تحصیل والے میں آہوں اور سسکیوں کے درمیا ن سپر د خا ک کر دیا گیا مر حو م انتہا ئی ملن ساز خوش اخلاقی اور درد دل دل رکھنے والی شخصیت تھے مر حوم کی نمازجنازہ میں سیاسی وسما جی را ہنما ئو ں تا جرو ں وکلا ء سر کا ری ملازمین صحا فیو ں عوام علاقہ اورعزیزواقا رب کی کثیر تعداد نے شر کت کی سابق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خا ن سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوا رالحق ممبر کشمیر کو نسل ،را جہ با بر علی ذوالقر نین ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،سا بق چیئر مین ضلع زکو ة چوہدر ی فضل علی ،مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،صدر انجمن تا جرا ن ڈا کٹرعبدا لشکو ر را جہ نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیا ن میں حاجی عبدا لر حیم بھٹی کی وفا ت پر دلی رنج وغم کااظہار کر تے ہو ئے مرحو م کیلئے دعا ئے مغفر ت اورورثا ء کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)بو ائز پرا ئمر ی سکو ل مٹر یا ل کو مڈل کا درجہ دینے پر سا بق سپیکر اسمبلی کے انتہا ئی شکر گزار ہیں پیپلز پا رٹی کی حکومت نے نامسا عد حا لا ت میں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی اور تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کر دیا ہے ان خیا لا ت کااظہا ر ٹھیکیدا ر چو ہدری فرحا ن علی مڑ یا ل ،ماسٹر احسا ن جمیل ،چو ہدری بدر زمان ،چو ہدری محمد اقبا ل ،ما نی خا ن ودیگر نے کیا انہو ں نے کہا کہ چو ہدری انوا رالحق نے ہمیشہ صاف ستھر ی اور کرپشن سے پاک سیاست کی ہے جس کے ثمرا ت عوام علاقہتک پہنچرہے ہیں حلقہ ایل اے 7میں سکولو ں اور کا لجز کی بلا تفر یق اپ گریڈ یشن ان کا تعلیم دو ستی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے انہو ں نے کہا کہ چو ہدری انوارا لحق بھمبر کے عوام کے دلوں کی دھڑ کن ہیں آمد ہ الیکشن میں انشااللہ میر ٹ کی بنیاد پربھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروائینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)موڑہ جنگو پرائمری گرلز سکول کی گرلز مڈل سکول اپ گریشن میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور وزیر اکلاس راجہ واجد الرحمن کی درینہ کاوشیں ہیں ، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری کسگمہ ہیلتھ ویلفیئر ٹرسٹ جاوہد اقبال راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کسگمہ ہیلتھ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام موڑہ جنگو گرلز پرائمری سکول میں منعقدہ پروگرام جس میں وزیر اکلاس راجہ واجد الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی وہاںہم نے ا وردیگر ساتھیوں نے سکول کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا تھا جس کا پروسس راجہ واجد الرحمن نے شروع کر دیا اور بلا آخر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر وا کہ کسگمہ موڑہ جنگو،بگالی،پیچلہ،چھپڑا وگردونواح کی طالبات کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ دلا دیا اور موڑہ جنگو گرلز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دلاوا کر درینہ مطالبہ پورا کر دیا اس پر ہم سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور وزیر حکومت راجہ واجد الرحمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)شر پسند عناصر کی بزدلانہ حرکت تھاتھی بازار میں لگے کسگمہ میڈیا سنٹر کے پینافلکس وبینرز بھاڑ ڈالے، بزدلانہ کاروائیوںصحافی ہر حال میں حق و سچ کی آواز بلند کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں،چوہدری امجد حسین،چوہدری شمریز اختر ،چوہدری عامر شہزاد،چوہدری بابر رفیق،دیگر مشترکہ بیان تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات گئے میں چند شرپسند عناصر نے تھاتھی بازار میں لگے کسگمہ میڈای سنٹر کے پینا فلکس اور بینرز کو بھاڑ ڈالا جس کی وجہ سے کسگمہ میڈیا سنٹر کے صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غنڈہ گرد عناصر اور شرپسند عناصر جو حق وسچ کی آواز دبانا چاہتے ہیں ان کے بزدلانہ ہتھکنڈوں اور کارستانیوں سے دبایا نہیں جاسکتا، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے قلمی جہاد کو روکا نہیں جا سکتا اور بزدلانہ کاروائیوں سے صحافیوں کو حق وسچ لکھنے اور مظلوموں کی آواز بننے سے کوئی روک نہیں سکتا ان خیالات کسگمہ میڈیا سنٹر میں شامل صحافیوں چوہدری امجد حسین ،چوہدری شمریز اختر،چوہدری عامر شہزاد، چوہدری بابر رفیق و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)اساتذہ گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت نائب صدرمعلم چوہدری محمد ارشاد منعقد ہوا جس میں ادارہ ہذا کے صدر معلم چوہدری طفیل احمد خاکی کے بڑے بھائی سابق صدر معلم چوہدری محمد سلیمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا گیا اور سٹاف نے اجتماعی فاتحہ خوانی کی دریں اثناء آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان ،راجہ شعیب اعظم ،راجہ وحیدعبد اللہ ،قاری دلدار غوث ،چوہدری محمد حنیف ،چوہدری محمد نصیر،مرز امظہر اقبال ،غلام احمد ماجداور چوہدری محمد بشیرنے سابق صدر معلم چوہدری محمد سلیمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان ،راجہ شعیب اعظم ،راجہ وحیدعبد اللہ ،قاری دلدار غوث ،قاری ارشد محمود،سید مدثر شاہ ،چوہدری محمد حنیف ،چوہدری محمد نصیر،مرز امظہر اقبال ،غلام احمد ماجداور چوہدری محمد بشیرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا آزاد خطہ کے اندر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن نیک شگون ہے اداروں کی اپ گریڈیشن سے جہاں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا وہاں دوسری طرف سنیارٹی پر آنے والے اساتذہ کو بھی اپنی ترقی کا موقع ملے گا قومی تعلیمی پالیسی 2009ء کا من وعن نفاذہی کوالٹی آف ایجوکیشن کا مظہر ہے حکومت فوری طور پر تعلیمی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے اور اساتذہ کے سکیلز قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق اپ گریڈ کرکے ان کے اندر پائی جانے والی بے چینی دور کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان ،راجہ شعیب اعظم ،راجہ وحیدعبد اللہ ،قاری دلدار غوث ،قاری ارشد محمود،سید مدثر شاہ ،چوہدری محمد حنیف ،چوہدری محمد نصیر،مرز امظہر اقبال ،غلام احمد ماجداور چوہدری محمد بشیرنے راجہ بشارت کوبطور ڈپٹی ڈی ای او میرپور اور راجہ گلبہار اکرم کو اسسٹنٹ ایجو کیشن آفسیر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے اور حکومت آزاد کشمیر کا باصلاحیت آفسیران کی تقرر پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔