پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

پشاور (جیوڈیسک) آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث چار مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، چاروں مجرم پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔

اس حملے میں سو سے زائد معصوم بچے شہید ہوگئے تھے اور ان گنت زخمی ہوئے تھے، پاکستان آرمی اور پولیس نے بے پناہ کوششوں کے بعد ان مجرموں کو گرفتار کیا تھا۔

دوران تفتیش ان پر جرم ثابت ہوگیا جس کے بعد عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔