40 ارب کے منی بجٹ کے خلاف تحریک انصاف نے مارچ کا اعلان کر دیا

 PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے 40 ارب کے منی بجٹ کے خلاف آج پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلیٰ تک مارچ کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی قیادت میں احتجاجی مارچ کریں گے، احتجاجی مارچ پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلیٰ تک کیا جائے گا۔

اپوزیشن قیادت ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر دھرنا بھی دے گی، میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے نام پر 40 ارب کا منی بجٹ پیش کر دیا اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔