اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کسان پیکج نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک نکتے پر پانچ دسمبر تک عملدرآمد روک دیا۔ چیف الیکشن کمیشن نے حکم امتناعی کے معاملات پر برس پڑے، کہتے ہیں کام سے روکا جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کسان پیکج نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ 2 نکات پر فوری عملدرآمد جبکہ امدادی رقم 5 ہزار کے نکتے پر بلدیاتی الیکشن کے بعد عمل ہوسکے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کسان پیکج نظرثانی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 میں سے ایک نکتے پر 5 دسمبر تک عملدرآمد روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پیداوار بڑھانے کیلئے امدادی رقم 2 سے 4 ہزار روپے کرنے جبکہ چاول اور کپاس کی کاشت کیلئے شرح سود میں کمی کی اجازت دے دی ہے جبکہ امدادی رقم 5 ہزار کے نکتے پر بلدیاتی الیکشن کے بعد عمل ہو سکے گا۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان ایک بار پھر حکم امتناع کے معاملات پر برس پڑے ، کہا کہ ہم 20 فیصلے دیتے ہیں اور ہائیکورٹ اتنے ہی حکم امتناع دے دیتی ہے۔ عدالتوں کو الیکشن کیشن کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ، ہماری 50 فیصد توانائی اسی پر خرچ ہوجاتی ہے ، الیکشن کمیشن کو کام سے روکا جاتا ہے۔