امریکی شہر سین برناڈینومیں فائرنگ، 14 افرادہلاک

California

California

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برناڈینو میں فائرنگ سے 14افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ امریکی اسپیشل فورسز نے تعاقب کرکے ایک حملہ آور کو ہلاک ،دوسرے کو گرفتار کرلیا

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر سین برناڈینو میں معذور افراد کی دیکھ بھال کے ایک مرکز میں پیش آیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تک ہوسکتی ہے ۔اُنہوں نے فوجی یونیفارم کے علاوہ ممکنہ طور پر انہوں نے باڈی آرمر بھی پہن رکھے تھے ۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ سے 14 افراد مارے گئے ہیں جبکہ17افراد زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اورحملہ آوروں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک حملہ آورہلاکہ ہوگیاہے۔

وائٹ ہاؤس حکام نے صدر باراک اومابا کو واقعے کی بریفنگ دی جانے کی تصدیق کی ہے ۔صدر اوباما نے کہا ہے کہ امریکا میں پبلک مقامات پر فائرنگ کے واقعات تشویش ناک ہیں۔امریکی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرنے ہوں گے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ معمول کا واقعہ نہیں ، ہمیں اسلحے کے ذریعے تشدد کو روکنے کے لیے لازمی اقدامات کرنا ہوں گے ۔