کراچی (اسٹاف رپورٹر) چہلم حسین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اقدامات کے ذریعے شہر میں مکمل امن قائم رکھنے اور عوام کو مکمل تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ چہلم حسین اور بلدیاتی انتخابات سے چند روز قبل رینجرز اہلکاروں اور ملٹری پولیس پر فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہی نہیں بلکہ شہر میں نئی دہشتگردانہ لہر اور دہشتگردوں کی موجودگی وفعالیت کا واضح ثبوت ہے جو چہلم حسین پر امن و سیکورٹی اور بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے شکوک و شبہات پیدا کرکے عوام کو خوفزدہ و سراسیمہ کرنے کیلئے کافی ہیں جبکہ کچھ حلقے ان خدشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
استحصالی عناصر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے اور عوام کی منتخب قیادت کی بجائے منظور نظر افراد کو عوام پر مسلط کرنے کیلئے یہ واقعات ایک منظم سازش کا حصہ ہیں جنہیں صرف ٹریلر کہا جا سکتا ہے۔
اسلئے اگر ٹریلر اس قدر افسوسناک ہے تو پھر پوری فلم کس قدر خوفناک ہوسکتی ہے سیکورٹی اداروں اور محب وطن حلقوں کو اس پر توجہ دینے او ر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے سیکورٹی مو¿ثر بناکرشہر میں محفوظ و پر امن فضا کے ذریعے شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے اور عوام کو اپنی من پسند سیاسی قوت کے انتخاب کا بھرپور و آادانہ موقع و خود مختاری دینے کی ضرورت ہے۔