اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل گیلانی کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے حکم پر 40 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی۔
الاٹمنٹ منسوخ ہونے کے بعد سندھ حکومت دوبارہ من پسند افراد کو زمین کی الاٹمنٹ کر سکتی ہے، اس حوالے سے ملیر، کلفٹن، ٹھٹھہ اور نوری آباد کی مقامی انتظامیہ نے 40 ہزار ایکڑ زمین دوبارہ الاٹ کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوائی ہے۔
لہذا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ سندھ حکومت کو زمین کی دوبارہ الاٹنمنٹ سے روکنے کا حکم جاری کرے۔