بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جاں نثاروں کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،
بدین میں مرکزی امام بارگاہ کاشانئیہ زینبیہ میں مولانا اخلاق احمد اخلاق نے مجلس عزا ءسے خطاب کیا اور کربلا میں شہید ہونے والوں کو نذرانئہ عقیدت پیش کی جس کے بعد مرکزی جلوس امام بارگاہ برآمد ہوا، ماتمی جلوس میں عزادارانِ حسین نے نوحے پڑھ کر سینہ کوبی کی۔
ماتلی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا غریب آباد چوک پہنچا جہاں پر زنجیر زنی کی گئی اور مجلس عزاءبرپا کی گئی جس سے مولانا ڈاکٹر مختیار حسین جعفری نے خطاب کیا ،بعد مہران چوک سے ہوتا ہوا شاہنواز چوک پر پہنچا جہاں مجلس عزاءبرپا کی گئی اور زنجیر زنی کرکے کربلا میں شہید ہونے والوں کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔
جلوس کے آخر میں الواعی ماتم کرکے جلوس کا اختتام کردیا گیا، دوسری جانب جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض امام بارگاہ کی اپنی اسکاﺅٹ نے انجام دیئے اس کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس چوکیاں قائم کرکے آنے جانے والوں کی تلاشی بھی لی جارہی تھی۔