کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا۔
الیکشن مانیٹرنگ سیل نائب امیر ضلع وسطی اور ناظم انتخاب خالد صدیقی کی سربراہی میں مسجد قباء گلبرگ میں قائم کیا گیا۔ جس میں الیکشن سے متعلق شکایات ، قانونی امور اور میڈیا سے متعلق ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی ضلع وسطی نے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ الیکشن سیل ضلع وسطی کی حدود میں تمام پولنگ اسٹیشنوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کرے گا۔