راولپنڈی (یاسر رفیق) راولپنڈی کا بلدیاتی الیکشن اور انتخابی مہم پورے عروج پر ہے ہر طرف سیاسی جماعتوں کے بینر آویزاں ہیں بچے سے لے کر بزرگ تک اپنی اپنی پسندیدہ سیاسی جماعتوں کے گن گا رہے ہیں
راولپنڈی کا سیاسی میدان پاکستان کی تاریخ میں خاصی اہمیت رکھتا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنما چوہدری نثار ،پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان ،عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید تینوں پاکستان کی سیاست کے تھم ہیں اور تینوں کے سیاسی حلقے راولپنڈی میں ہیں ہر طرف سیاسی گفتگو جاری ہے کوئی تحریک کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے تو کوئی مسلم لیگ (ن)کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے۔
چئرمین سے لے کر کونسلر تک گلی،نالی اور فلاحی منصوبے شروع کرنے کی نوید سنا رہے ہیں حلقہ این اے باون میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ صوبائی اور قومی اسمبلی دونوں حکمران جماعت کے پاس ہیں لیکن یہاں
تمام تر مسائل جوں کے توں موجود ہیں اور ترقیاتی کاموں پر بالکل توجہ نہیں دی گئی راولپنڈی میں آزاد امیدوار بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ 5 دسمبر راولپنڈی کے حوالے سے انتہائی اہم دن ہے جو سیاسی جماعت زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی راولپنڈی کا مئیر اسی جماعت سے ہوگا