راولپنڈی (یاسر رفیق) راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا وقت رات 12 بجے ختم ہوگیا جس کے بعد کوئی بھی امیدوار جلسے یا ریلی کا انعقاد نہیں کرسکے گا۔راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا انعقاد 5 دسمبر کو ہو گا ۔کوئی بھی امیدوار جلسے یاریلی کا انعقاد نہیں کر سکے گا اگرکوئی امیدوار ایساکرے گا تو الیکشن کمیشن کے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا۔
حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوجی جوان تعینات ہوں گے پولنگ کے لیے بیلٹ پیپر کی تقسیم آج مکمل کرلی جائے گی راولپنڈی میں عدالتی فیصلے کے باعث 16 یونین کونسلوں میں انتخابات مؤخر کردیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کو شفاف اور بہترین بنانے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں جو نتائج کے اعلانات تک اپنا کام جاری رکھیں گے جب کہ الیکشن میں بد انتطامی کی شکایات بھی کنٹرول روم میں درج کرائی جاسکتی ہیں۔