اسلام آباد (جیوڈیسک) چند روز قبل حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق، آج پاکستان میں عمران فارق قتل کیس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر، ایف آئی اے کے انسدادِ دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر دہشتگردی، قتل اور جرم میں معاونت کرنے کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آرمیں تینوں ملزمان محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کو نامزد کیا گیا ہے۔