مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/12/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بریدامیو کی مسجد پر فائرنگ، گائوں میں خوف و ہراس، امام مسجد پر تشدد، بریدا میو نے مسجد کے باہر 8سال پرانا بورڈ اتارنے کی کوشش کی، منع کرنے پر اشتعال میں آ گیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وہیگل کی جامعہ مسجد غوثیہ کے بار گزشتہ 8سال سے ایک بورڈ لگا ہوا تھا جس پر تبلیغی جماعت کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگائی تھی، جسے گزشتہ روز بریدا میو نامی شخص نے مسجد کے باہر لگے بورڈ کو توڑ کر اتارنے کی کوشش کی، اور مسجد میں داخل ہو کر غلیظ گالیاں دینا شروع کر دی، امام مسجد کے منع کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے شروع کر دیا، اہل علاقہ کی منت سماجت پر بریدا میو کو واپس بھیج دیا، جو کچھ دیر بعد رائفل سے فائرنگ کرتا ہوا دوبارہ آ گیا اور مسجدپر فائرنگ کر دی جس سے گائوں میں خوف و وہراس پھیل گیا، امام مسجد اور مسجد میں پڑھنے والے بچوں نے چھپ کر اپنی جان بچائی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دین محمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، مذکورہ شخص نے کچھ عرصہ قبل پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)طلاق یافتہ خاتون نے ڈھائی سال بعدغنڈوں کے ہمراہ سابقہ شوہر کے مکان پر قبضہ کر لیا،مکان ہمارے نام کر دوں کوئی قانونی کاروائی کی تو تمہیں اور تمہارے بچوں کو قتل کر دیں گے، ٹیلی فون پر دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق محلہ باغیچی مصطفی آباد کے رہائشی مبارک علی نے ڈھائی سال قبل زبیدہ بی بی کو گائوں کے نوجوان کے ساتھ ناجائز مراسم قائم کرکے گھر سے بھاگنے پر طلاق دے دی تھی، جبکہ چند روز قبل زبیدہ بی بی نے امانت علی،غفار ودیگر چھ افراد کے ہمراہ مسلح ہو کر گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر ڈنڈے مار کر مبارک علی اور اس کے بچوں کو گھر سے نکال کر گھر پر قبضہ کر لیا، بعد ازاں ٹیلی فون پر دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ مکان ہمارے نام کر دو ورنہ ہم تمہیں اور تمہارے بچوں کو قتل کر دیں گے، مبارک علی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو کاروائی کیلئے درخواست دے دی، مبارک علی کے مطابق میرے گھر میں 80ہزار روپے، سوا تین تولے طلائی زیور پڑا ہوا ہے جس کی چابیاں میرے پاس ہیں، مذکورہ افراد سے میرے مکان پر قبضہ واگزار کروا کر مجھے نقصان سے بچایا جائے اور ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمد نسیم عرف موہنی کو میونسپل کمیٹی میں لیبر کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے،ہارنے والے کونسلروں کو ٹکٹ دینا کارکنان کے ساتھ زیادتی ہو گی،مہر محمد وقاص، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 7سے مسلم لیگ ن MYOکے صدر مہر محمد وقاص، جزل سیکرٹری یاسر جمیل کمبوہ، رانا ارشد، بلال کھوکھر،مہر ابوبکر، فہیم انصاری، چوہدری شہباز طاہر، مہر رزاق ودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن میں قصور میں واضع اکثریت حاصل کی اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے اکثریت حاصل کی، جبکہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے کچھ سیٹیں ہاری ، اب ان غلطیوں پر غور کرنا چاہئے، اب مخصوص نشستوں پر ہارے ہوئے امیدوار حصہ لینے کیلئے پر تول رہے ہیں جو کارکنان کے ساتھ زیادتی ہو گئی، ن لیگی ایم این اے و ایم پی اے کو چاہئے کہ نئے چہروں کو سامنے لائیں، انہوں نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے و ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ لیبر کونسلر کی مخصوص سیٹ پر محمد نسیم عرف موہنی کو ٹکٹ دیا جائے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126