کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی ناقص ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے تاخیر سوچی سمجھی سازش ہے۔
نمائندہ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ میں تاخیر کرکے اچانک بھیڑ کرکے ٹھپے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، کراچی کے بیشتر علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں سے رینجرز غائب ہے۔
انہوں نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد میں بوہری کمیونیٹی کے علاقے میں سیکورٹی کا انتظام پولیس کے پاس ہے، بڑے پولنگ اسٹیشنوں پر چند پولیس اہلکار کوئی کارروائی نہیں کررہے۔