کراچی (جیوڈیسک) سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے مصباح الحق کی حمایت میں آواز بلند کر دی ہے جن کا کہنا ہے کہ لاجواب شاٹ سلیکشن کے مالک بیٹسمین کو ’’ٹک ٹک‘‘کہنا ناانصافی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹنگ سے پاکستان کو بارہا شکستوں سے بچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مصباح الحق سست روی اور پختگی کے ساتھ بیٹنگ کے عادی نہ ہوتے تو آئے روز قومی ٹیم 70 یا 80 رنز پر ڈھیر ہو رہی ہوتی اور سب کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے کہ وہ کس طرح بیٹنگ کرتے ہیں۔ یہ مصباح الحق کا ہی سٹائل ہے کہ وہ وکٹ پر خود کو مستحکم کرکے سٹرائیک ریٹ بڑھاتے ہیں۔