نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھیونڈی کے دگھاشی گاؤں کا ایک رہائشی جنگل میں گیا تو اس نے کتوں کے بھونکنے اور بچے کے رونے کی آواز سنی۔ وہ جلدی سے اس جگہ گیا تو اس نے ایک بچے کو زندہ حالت میں زمین میں نصف دفن دیکھا۔
اس انسانیت سوز واقعے کی اطلاع گاؤں والوں کو دی جنہوں نے اس بچے کو فوری ہسپتال داخل کروا دیا اور پولیس کو بھی اطلا کر دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ نوزائیدہ بچہ ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اس بچے کے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔