گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے نواحی موضع باہر وال میں المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں سے ناکام ترین دور مشرف دور جس میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ رک گیا تھا اب معیشت پٹری پر چڑھ چکی ہے ۔ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران نے اسلام آباد میں 126دن کا دھرنا دے کر ملک کو بہت نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
عمران خان کی سیاست صرف خیبر پختون خواہ تک ہے ۔وہ پہلے خیبر پختون خواہ میں تبدیلی لائیں پھر پاکستان کی بات کریں ۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک درجن سے زائد ادارے سپیشل بچوں کی تعلیم تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں ہے کہ تعلیم کو عام کرو۔پڑھا لکھا پاکستان ہی ملکی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔پنچاب حکومت نے اس سال 3500 استاد تعینات کئے ہیں جو سپیشل بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔
نابینا بچوں کے لئے حکومت مکمل پلان ترتیب دے رہی ہے ۔13اضلاح میں پنچاب حکومت نے سپیشل بچوں تعلیمی درس گاہیں تعمیر کی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پنچاب حکومت معذور بچوں کو آٹھ سو روپے بھی ہر مہینے مہیا کر تی ہے جو اس سپیشل بچے کے اخراجات پر خرچ ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔دہشت گردی فرانس میں یا پاکستان میں قابل مذمت ہے ۔انسانیت میں کوئی تقسیم نہیں ہوتی ۔جس طرح فرانس میں دہشت گردی ہوئی اسی طرح ہمیں پاکستان میں بھی بہت نقصانات کا سامناکرنا پڑا تھا ۔ہم نے ضرب عضب سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فرانس ،پاکستان یا امریکہ یا کسی بھی ملک میں دہشت گردی ہو ہم مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا انسان کو اس کی زندگی سے محروم کرنا پوری انسانیت کا قتل ہے ۔پرویز رشید نے مذید کہا کہ ہم پاکستان کو امن کا پیغام دینے والا ملک بنا کر دم لیں گے ۔ملک میں امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا ،ہماری حکومت 2018تک انشاء اللہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے ،ملک ترقی کرے گا ،ملک خوشحال ہو گا ایم پی اے شبیر احمد کوٹلہ ،ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ نے اپنے خطاب میں المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں ہم نے کہیں بھی المدثر جیسا ادارہ نہیں دیکھا جس میں سپیل بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔
سرکاری ادارے تو موجود ہیں لیکن پرائیویٹ کوئی ادارہ موجود نہیں ہے ۔ سید مدثر حسین شاہ،نے کہا کہ المدثر میں اس وقت تین سو سپیشل بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ 130 بچوں کی رہائش کا بندوبست ہمارے ذمے ہے ۔جس میں ان سپیشل بچوں کا کھانا ،تعلیم ۔اڈریس ۔کپڑے دھلے ہوئے اور ان کا میڈیکل بھی ہمارے ذمے ہے ۔ہم انشاء اللہ عوام کے تعاون سے یہ پراجیکٹ جاری رکھیں گے ۔ المدثر سپیشل ایجوکیشن باہر وال کے سالانہ کنونشن میں سکول کے بچوں نے مختلف پروگرام کئے اور ٹیبلو پیش کئے ۔جسے حاضرین نے محظوظ کیا ۔اور سپیشل بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر انہیں داد دی۔