کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام آزاد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے توقع ظاہر کی کہ منتخب افراد ہر قسم کی جانبداری و امتیاز سے بالاتر ہوکر ووٹرز کی امنگوں کے مطابق دیانتداری سے خدمت کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی تعمیرو ترقی میں فعال کردار ادا کرینگے گوکہ استحصال مافیا سے تعلق رکھنے والے مقتدر طبقات نے قانون سازی کے ذریعے بلدیاتی اداروں اور منتخب نمائندوں کو بے اختیار بناکر عوام کے مقدر کے فیصلوں اور ترقیاتی عوامل کی انجام دہی وپالیسی سازی کے حق سے محروم کردیا ہے مگر پھر بھی حاصل شدہ اختیارات میں جتنا بھی ممکن ہوبلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کرنی ہوگی حالانکہ ایم آر پی خود مختار ڈویژنل کونسلوں کے ذریعے مقامی خود مختاری اور بلدیاتی اداروں کو اختیارا ت کی فراہمی کے ذریعے عوامی خوشحالی و قومی ترقی کا فارمولہ حکمرانوں کو پیش کرچکی ہے مگر اختیارات پر قابض وراثتی سیاستدان اور طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے استحصالی عناصراپنے اختیارات میں حقیقی عوامی نمائندوں کی شرکت نہیں چاہتے اسلئے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کو کم سے کم کرنے کی پالیسی جاری ہے مگر محب وطن روشن پاکستان پارٹی مقامی خود مختاری کے ذریعے ڈویژنل کونسلوں کو خود مختار وبااختیار بناکر اور عوام کو منتخب نمائندوں کے احتساب کا حق فراہم کرنے کی جدو جہدکو انشاءاللہ منطقی انجام تک پہنچاکر کامیابی حاصل کرے گی اور اپنے رب و عوام کے سامنے سر خرو ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیاتی انتخابات میں شہر سے اکثریتی فتح مند جماعت متحدہ قومی موومنٹ سمیت کامیابی حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی ‘ جماعت اسلامی ‘ تحریک انصاف ‘ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں سمیت منتخب ہونے والے تمام آزاد نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ عوام نے متحدہ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے توقع ہے کہ وہ اس پر پورا اترتے ہوئے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام داغ دھوکر دیانتداری و ایثار سے عوامی خدمت کے ذریعے ناقدین کیلئے لب کشائی ناممکن بنا دے گی جبکہ دیگر منتخب جماعتیں اور آزاد امیدوار متحدہ و یکجا ہوکر سیاسی کی بجائے عوامی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے کراچی و عوام کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور مثبت و راست فیصلوںو اقدامات میں میئر کراچی و اکثریتی جماعت کے ہاتھ مضبوط کرکے ترقیاتی و عوامی سہولیاتی عمل کو تیزرفتار و یقینی بنوانے میں ان کا ساتھ دیں گے جبکہ نا مناسب فیصلوں اور عوامی مفادات کو زک پہنچانے والے اقدامات کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )1971ءکی پا ک بھارت جنگ میں6دسمبر کو تحفظ و دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور اعزازی شمشیر، ستارہ جرات اور شہادت کے بعد نشان حیدر جیسے عسکری اعزاز حاصل کرنے والے واحد فوجی افسرمیجر شبیر شریف کے چوالیسویں یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے منعقدہ دعائیہ محفل میں شریک پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی ودیگر نے میجر شبیر شریف کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے فتح خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف اس خاندان کا حصہ ہیں جس نے ہمیشہ تحفظ و دفاع وطن کیلئے قربانی دی ہے اسلئے قوم کو یقین ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے نہ تو کوئی پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ عوام سے غداری کرسکتا ہے ۔