گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف صاحبزادہ پیر بظل حق اعوانی کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم جامع مسجد نانگے شاہ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد محمود احمد قادری نے کی۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا شاہد چشتی نے کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں حاجی ناصر محمود’ چوہدری محمد اشرف ریحانیہ’ چوہدری جاوید سلطان بھٹہ ایڈووکیٹ’ کرنل ریٹائرڈ محمد اقبال نادرا ہیڈ کوارٹر’ سیٹھ ارشد محمود صراف’ سیٹھ علی اصغر صراف’ لالہ حمید اللہ مغل’ سیٹھ شاہد محمود صراف’ سائیں اللہ ہو ‘ قاری طارق محمود ‘ میاں اشرف ‘ چوہدری اظہر بھروال’ چوہدری محمد افضل بھروال’ الیاس بٹ’ چوہدری قاسم’ شاہد محمود اسلام آباد’ شفیق راڈو فین’ مرزا شبیر ‘ بائو عصمت ‘ ظہور فین و دیگر شامل تھے۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کی درجنوں چیئرمینوں ‘ وائس چیئرمینوں کے ہمراہ حاضری۔ امیدوار برائے ضلعی چیئرمین شیر افگن کیلئے خصوصی دعا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے نو منتخب بلدیاتی چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے ہمراہ حاضری اور امیدوار برائے ضلعی چیئرمین چوہدری شیر افگن کیلئے دعا کی التماس کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ درویشوں کے آستانوں پر ہمیشہ دنیا دار دعا کیلئے آتے ہیں اور ہمارا کام سیاست میں حصہ لینا نہیں بلکہ دعا کرنا ہے اور مجھے امید ہے کہ جس طرح میاں طارق محمود بطور MPA عوام کی خدمت کر رہے ہیں ان کے صاحبزادے شیر افگن بھی کامیاب ہو کر ضلع گجرات میں اہل سنت کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کریں گے اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے کہا کہ ہم صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی اور ان کے رفقاء کار کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے خصوصی دعا کی اور ہمیں آستانے پر آنے کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر آزاد امیدواران بھی موجود تھے۔ تقریب میں چوہدری خالد مہندی خان دھکرانوالی’ وائس چیئرمین چوہدری توقیر اکرم چکوری بلوال’ چوہدری سیف اللہ ساہی ‘ چوہدری علام فرید آف کوتلہ سارنگ خان’ چیئرمین نجم الحسن بھٹی آف کھیپڑانوالہ یو سی صابووال’ چوہدری رُخسار وڑائچ’ چوہدری آفتاب کسانہ’ چوہدری مظہر اقبال ساہی’ چوہدری وقاص احمد کسانہ’ چوہدری ندیم کٹاریہ’ چوہدری محمد نواز ماچھیوال’ چوہدری ظہیر عباس مچھیانہ’ چوہدری محمد یونس’ رئیس اعظم مرزا طفیل’ چوہدری اشتیاق چیئرمین’ چوہدری عظمت’ ارشد رضا’ مشتاق ‘ چوہدری محبوب عالم’ سید ابدال شاہ’ زاہد محمود’ پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین عتیق الزمان ڈوگہ’ چوہدری نواز ماچھیوال چیئرمین’ ظہیر عباس مچھیانہ’ یو سف گل’ پیر فاروق احمد سیفی’ چوہدری قیصر فاروق ساہی باگڑیانوالہ چیئرمین’ وائس چیئرمین چوہدری افضال ‘ صوفی محمد افضل’ چوہدری عظمت اللہ’ چوہدری اشفاق و دیگر شریک تھے۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ بلال ٹائون میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود اور نو منتخب بلدیاتی چیئرمین اور بلدیاتی چیئرمینوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پر بلدیاتی اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود تھے۔ تقریب میں چوہدری خالد مہندی خان دھکرانوالی’ وائس چیئرمین چوہدری توقیر اکرم چکوری بلوال’ چوہدری سیف اللہ ساہی ‘ چوہدری علام فرید آف کوتلہ سارنگ خان’ چیئرمین نجم الحسن بھٹی آف کھیپڑانوالہ یو سی صابووال’ چوہدری رُخسار وڑائچ’ چوہدری آفتاب کسانہ’ چوہدری مظہر اقبال ساہی’ چوہدری وقاص احمد کسانہ’ چوہدری ندیم کٹاریہ’ چوہدری محمد نواز ماچھیوال’ چوہدری ظہیر عباس مچھیانہ’ چوہدری محمد یونس’ رئیس اعظم مرزا طفیل’ چوہدری اشتیاق چیئرمین’ چوہدری عظمت’ ارشد رضا’ مشتاق ‘ چوہدری محبوب عالم’ سید ابدال شاہ’ زاہد محمود’ پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین عتیق الزمان ڈوگہ’ چوہدری نواز ماچھیوال چیئرمین’ ظہیر عباس مچھیانہ’ یو سف گل’ پیر فاروق احمد سیفی’ چوہدری قیصر فاروق ساہی باگڑیانوالہ چیئرمین’ وائس چیئرمین چوہدری افضال ‘ صوفی محمد افضل’ چوہدری عظمت اللہ’ چوہدری اشفاق و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی کی اہلیہ اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی کی تقریب عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر خصوصی میلاد مصطفی ۖ منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کے ممتاز جلال ناگی آف لاہور’ محمد عارف شاہد گوندل’ حافظ محمد صدیق و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ زیب سجادہ نشین پیر سید شاہد حسین شاہ’ سید منور شاہ ‘ سید خالد حسین شاہ’ ڈاکٹر جمال صمدانی’ محمد اقبال انور صمدانی’ مہدی خاں امریکہ’ بابا غلام رسول فیصل آباد رانا شبیر فیصل آباد’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے ممتاز راہنما حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپین یونین کی جانب سے جامع مسجد منہاج القرآن میں ناظرہ قرآن مجید پرھنے والے بچوں کیلئے ذوق علم اور فروغ علم دین ناظرہ و قرآن مجید خصوصی انعامات تقسیم کی پر وقار تقریب سعید’ جامع مسجد منہاج القرآن میں منعقد ہو گی۔ مہمان خصوصی میاں ندیم بشیر ایڈیشنل جج آف قندفشاں اور ڈاکٹر غلام سرور تھے۔ علاوہ چوہدری عطاء اللہ گل ‘ علامہ پروفیسر ساجد محمود قادری’ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ میاں سلیم آف قند فشاں’ میاں شبیر آف قند فشاں’ میاں سہیل شبیر’ چوہدری جاوید وڑائچ’ ڈاکٹر سرفراز طور’ چوہدری عمر وڑائچ کے علاوہ طلباء و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھے۔ مسجد میں پڑھنے والے بچے جنہوں نے کلمے نماز دعائے قنوت ایمان کی صفتیں نماز جنازہ سنائی ان کو کپ دئیے گئے۔ باقی تمام طلباء جو جامع مسجد منہاج القران میں قرآن مجید ناظرہ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے ذوق کیلئے بھی ان کو میڈل دئیے گئے اس موقع پر علامہ محمد اصغر چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور ۖ نے فرمایا تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سیکھائے اور پھر چھوٹے بچوں کا قرآن مجید سیکھنا بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے جب بچہ گھر سے قرآن مجید پڑھنے یا سیکھنے کیلئے نکلتا ہے تو اللہ کے فرشتے اسکی حفاظت کرتے ہیں اوران کے پائوں کے نیچے اپنے نوری پرَ نچھاور کر دیتے ہیں۔ اور جس مجلس قران میں بیٹھ کر قرآن مجید سیکھتے ہیں تو اللہ کے فرشتے اس کو اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں۔ قرآن مجید کا سیکھنا بہت بڑی فضیلت ہے۔ آج بد قسمتی سے ہم نے اس قرآن مجید سے محبت کرنا چھوڑ دی ہے۔ محفل کے آخر میں بچوں اور والدین کے لئے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے وہ گزشتہ روز مدرسہ القرآن اکیڈمی اور المیزان پبلک سکول کا دورہ کرر ہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو دینی تعلیم کے حصول کی طرف راغب کیا جانا چاہئے تاکہ وہ معاشرے کی برائیوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے المیزان پبلک سکول اور جامعہ مدرسہ القرآن اکیڈمی کا قیام کر کے بہت احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے علاقہ کی عوام کو بے حد فوائد حاصل ہوں گے ۔ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ اس مدرسہ میں غریب و مستحق بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے جبکہ دیگر بچوں سے بھی معمولی فیس وصول کی جاتی ہے تاکہ ہمارے بچے مستقبل کے چیلنجز کا تعلیم یافتہ ہو کر مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں طارق محمود کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس مدرسے کا دورہ کیا اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے بچوںکی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے کام کر تے رہے گے۔ اس موقع پر نو منتخب بلدیاتی اارکین نے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور انہیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ……………………… گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری وسینئر صحافی محمد انور شیخ اور شیخ غلام سرور قادری(جی پی او ) کے والد محترم غلام صابر مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر ختم پڑھا گیا،برسی کی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام سے ہوا، اجتماعی دعا میں ممتاز سیاسی راہنماء سید باقر رضوی، ڈاکٹر طارق سلیم، وقار نادر جوڑا، چیئرمین یوسی ریلوے روڈ چوہدری سلیم کمبوہ، وائس چیئرمین وحید مراد مرزا ، علامہ قاری محمد عظیم قادری، خالد پرویز منگا، مسعود گجر، سید امجد رضوی، پرویز اقبال، سیف الرحمان بھٹی، سرفراز پہلوان ، مرزا سعید بیگ، شعیب اصغر بٹ، ارشاد نذیر، مقبول حسین ننھا پہلوان سہیل چٹھہ، صدیق بٹ، یعقوب چاند، طارق سلامت، مولانا یوسف راجپوت، چوہدری سعید پڈا، ملک عبد اللہ، شاہ رخ، حافظ سلطان سکندر، قاسم چوہدری، ارشد غفاری، حافظ احمد رضا، صحافیوں میں عثمان طیب صدرگجرات پریس کلب، ظہیر مرزا، وقاص علی، شاکر بیگ مرزا، صغیر احمد قمر، صہیب سرور، وقاص احسان، رانا عبد الرزاق، عرفان جعفری، خان اختر وڑائچ،امجد فاروق، میاں مخدوم،مشتاق مغل،ابدال شاہ، اقبال کھوکھر، ظہیر عباس، اورنگ زیب عالمگیر شاکر، رانا امجد پرنس، وسیم صاد ق صراف شادیوال، مختار ارشد، راجہ شہزاد سمیت مقامی سیاسی سماجی وکاروبار ی شخصیات صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے ۔جبکہ برسی کی تقریب سے علامہ محمد عظیم قادری ڈاکٹر طارق سلیم،اور سید باقر رضوی نے بھی خاب کیا اور مرحوم کی شاندار سماجی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی قاسم آباد گجرات کے زیر اہتمام پانچ روزہ فہم قرآن کلاسز 7 دسمبر تا 11 دسمبر بعد از نماز مغرب تا عشاء رہائشگاہ حاجی مہر محمد اسلم جاوید (قاسم آباد)ہوا کرینگی۔ممتاز مدرس ڈاکٹر عبدالرحمن رانجھا درس دیا کریں گے۔ فرقہ پرستی جیسے موذی مرض سے مکمل پاک ماحول میں خواتین کیلئے پردے کا انتظام بھی ہو گا۔ نماز مغرب تا نماز عشاء کے دوران مختصر وقت کیلئے فہم قرآن کیلئے ضرور وقت نکال کر شرکت کریں اور قرآن سے آگاہی حاصل کریں۔ ………………………… گجرات (جی پی آئی) ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات DERG سدھار کا رماہانہ اجلاس زیر صدارت علی ابرار جوڑا منعقد ہوا۔ کوارڈینیٹر بدر احمد نے ایجنڈا پیش کیا اور سابقہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ کنوینئر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سابقہ کارکردگی کو بے حد سراہا ۔ اور کہا کہ سدھا سوسائٹی اور فافن کے اشتراک سے انتخابی’ اصلاحات کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے DERG تشکیل دی گئی ہے۔ جو مقامی سطح پر انتخابی اصلاحات کو رابطے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات سے بھی روابط جاری ہے۔ ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر انجم نور دین نے کہا کہ بہترین لیڈر شپ کی بدولت ہمارے تمام ممبران اپنی اپنی سطح پر کام کر ہرے ہیں۔ جلد ہی ایک پبلک فورم منعقد کیا جائے گا۔ جس میں سول سوسائٹی کے اہم انتخابی اصلاحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں افتخار بھٹہ’ نثار الدین ‘ ساجد راٹھور’ ڈاکٹر مہر لیاقت علی’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر شکیل سرور’ جاوید بٹ’ مس انصر پروین’ مس یاسمین’ مس فرح دیبہ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اشتیاق احمد بٹ’ فحر نعیم’ مبشر وسیم و دیگر نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی عوام نے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ہم کامیابی پر کارکنوں اور کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد اور قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں مسلم لیگ(ن) عوامی توقعات پر پورا اترے گی وہ وقت جلد آنے والا ہے جب ملک سے اندھیرے ختم ہوں گے۔ دہشت گردی مکمل طور پر ختم ہو گی اور ملک امن و امان کا گہوارہ بنے گا ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے نہتے شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیا ہائوسز اور صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں حکومت دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی انشاء اللہ جلد آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا عوام نے بلدیاتی الیکشن کے تینوں مرحلوں میں حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ حکومت بھی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی حکمرانوں نے پری پول دھاندلی اور آر۔اوز کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے عوام کے ووٹوں کی اہمیت کو بالکل نظر انداز کیا جا رہا ہے پی ٹی آئی اس دھاندلی اور بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یوسی بدر چوہدری اجمل حسین پیارا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کو ادھر ادھر کر کے الیکشن کمیشن نے بھی اپنے کردار کو یکطرفہ بنا لیا ہے اور دھاندلی میں حکمرانوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے جب تک الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہوتا صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) تحصیل انتظامیہ کھاریاں کے ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف ایکشن لینے کی خبر کی تائید کرتے ہیں تاجر برادری ان احکامات پر از خود ہی عمل کرے ایکشن ہوا تو ہم بھرپور حمایت کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران مین بازار کھاریاں عثمان اکبر عباسی نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف ہیں ان کے خلاف انتظامیہ کے ایکشن کی حمایت کریں گے تاجر بھائی مشکل سے بچنے کے لئے ناجائز تجاوزات ختم کر لیں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق ہی سامان فروخت کریں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) یوٹیلیٹی سٹوروں پر عرصہ دراز سے چینی کی سپلائی روکدی گئی ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں عوام سے یہ سہولت بھی چھین لی گئی ہے جبکہ دیگر اشیاء پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا حکمران ہمیں بھی جینے کا حق دیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی ریلیف کے ساتھ بحال کی جائے تاکہ عوام سے کچھ تھوڑا بہت بوجھ کم ہو سکے عرصہ دراز سے عوام یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کو ترس گئے ہیں۔ وزیراعظم خود نوٹس لیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) نیک عالم مارکیٹ کھاریاں مرچ مصالحے کے حوالے سے بہت بڑی مارکیٹ بن چکی ہے وہاں پر مرچ مصالحوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور انہیں فروخت کیا جاتا ہے مصالحوں کو خوبصورت انداز میں سجانے سے ان کی اصلیت تو تبدیل نہیں ہو سکتی یہ کتنے مضر صحت ہیں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مرچوں اور نمک کو سرعام پیسا جاتا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں اور رستوں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مصالحے گزرنے والوں کی آنکھوں میں پڑتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید کوفت اور دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ دکانداروں نے تجاوزات بھی قائم کر رکھی ہیں جو رہگیروں کے لئے الگ سے وبال جان بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ نیک عالم مارکیٹ کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیں اور تجاوزات قائم کرنے والوں اور سرعام مرچ مصالحے پیس کر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں شہر کا ریلوے اسٹیشن جو کئی دھائیوں سے ویران پڑا ہے اس کو بحال کیا جائے۔ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کھاریاں شہر کے ریلوے اسٹیشن کی بحالی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے اس سلسلہ میں کھاریاں شہر کے عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کو ہر صورت بحال کیا جائے ریلوے اسٹیشن کی بحالی سے پاک افواج کے جوانوں سمیت کھاریاں اور گرد و نواح کے عوام کو سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی اور محکمہ ریلوے کو بھی کثیر زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔ گاڑی کا سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے مسلح افواج کے جوانوں، کھاریاں اور گرد و نواح کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کھاریاں کے عوام کو ٹرین کے سفر کے لئے پہلے لالہ موسیٰ، ڈنگہ، سرائے عالمگیر یا جہلم کا سفر کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش آتی ہیں کھاریاں شہر تحصیل کا ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود ریلوے اسٹیشن کا بحال نہ ہونا افسوس ناک ہے کھاریاں شہر کے لوگ اکثر نہ صرف اندرون صوبہ پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں کا بھی سفر کرتے رہتے ہیں جس کے لئے انہیں دوسرے شہروں میں جانا پڑتا ہے اگر کھاریاں کا ریلوے اسٹیشن بحال کر دیا جائے تو اس سے نہ صرف لوگوں کو سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ کئی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ریلوے اسٹیشن کی بحالی کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ اجتماعی فائدہ ہوگا اگر ہمارے علاقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے اس طرف خصوصی توجہ دیں اور عوام کے ساتھ اپنی دوستی اور شفقت کا مظاہرہ کریں تو کھاریاں کے ریلوے اسٹیشن کی بحالی مشکل نہیں جس طرح کھاریاں کے عوام اسٹیشن کو ویران کرنے والوں کو یاد کرتے ہیں اگر ایم این اے اور ایم پی اے ریلوے اسٹیشن کی بحالی میں تاریخی کردار ادا کریں تو انشاء اللہ کھاریاں کے عوام نہ صرف انہیں زندگی بھر یاد رکھیں گے بلکہ آنے والے وقتوں میں انہیں دوبارہ اپنی نمائندگی کے لئے چن کر علاقہ کی تعمیر و ترقی کا موقع بھی دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کامیابی کا سفر جاری رکھے گی۔ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلعی چیئرمین بنیں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن)چوہدری اللہ یارچاڑنے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادری کی مسلم لیگ(ن) کے لئے بے پناہ خدمات ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ(ن) کو ضلع بھر میں مضبوط بنایا انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد رضا نے حلقہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے آج حلقہ این اے107اور پی پی 115میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہو رہے ہیں اور مزید جاری ہیں پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات پر پارٹی مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری تنویر کوٹلہ کو نامزد کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے لئے جان بھی حاضر ہے ہر وقت اور ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ کبھی بھی ٹوٹنے والا نہیں ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی دھوریہ حاجی افتخار حیدر نے اپنے ڈیرہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب بنایا اور عزت افزائی کی انشاء اللہ ہم چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں گے ہم یوسی دھوریہ کے عوام کی خدمت کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) رحمت دو جہان ۖکا میلاد منانا جماعت اہلسنت کے ہر فرد کیلئے باعث فخر ہے،جماعت اہلسنت کے ہر فرد کو عقیدت و احترام سے یکجہتی اور اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نبی کریمۖ کی میلاد کی محافل کا انعقاد کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی مرکز فیضا القرآن جامع غوثیہ میں عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں علمائے اکرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاعید میلاد کی آمد جلوس،محافل و دیگر تقریبات کے پروگرام کے شیڈول کیلئے ذمہ داران کو ڈیوٹیاں لگائیں۔اس موقع پر حافظ محمد رفیق چشتی،پیر محمد حماد الدین صدیقی،حافظ حامد سعید،قاری سعید احمد ارشد،عرفان رفیع مہر،عمران رسول بٹ،ناظم بھٹی رضوی،قاری علی رضا ،اپنا عمرسمیت اہلسنت کے علمائے دین بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ عید میلاد النبی ۖ کی آمد پر12ربیع الاول کے جلوس،محافل ودیگرتقریبات کے پروگرامزکوترتیب دینے اورشیڈول ،روٹس کوآخری شکل دیکرذ مہ داران کوذ مہ داریاںتفویض بھی کیں۔انہوںنے کہا کہ نبی رحمت ۖ کی میلاد جماعت اہلسنت کے لئے عید کی خوشیوںسے بھی زیادہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ڈاکٹر علا مہ محمداقبا ل ایک عظیم شاعر نامورمفکراورفلسفی راہنماتھے۔انکے فکرفلسفہ نے ملت اسلا میہ کوایک نئی راہ بخشی اوروہ بچوںکے بھی شاعر تھے اوران کے لئے متعددنظمیںلکھیں ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل فاطمہ ڈار نے گورنمنٹ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں یوم اقبا ل اورتقریری،سینڈوچ اورمشروبات بنانے کے مقابلوںکے موقع پرکیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی افتخاراحمدبٹ بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرعلا مہ محمداقبال نے پاکستان کاخواب دیکھااورقائد اعظم محمدعلی جناح نے اسکی تعبیرپرعملی جامعہ پہنایا۔وہ ایک سچے عاشق رسولۖ تھے اوروطن کی محبت ان میںکوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھی۔طلبا ء وطا لبا ت نے کلام اقبا ل پیش کیا۔اس موقع پرسینڈوچ اورمشروبات بنانے کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔مقابلوںمیںپہلی کلاس سے لیکرچہارم تک کے بچوںنے حصہ لیا۔ جسمیں پہلی پوزیشن ایان،بلا ل بھٹہ،مہد دوسری پوزیشن عدینہ ،عرفائ،عائشہ،عنیزہ،تیسری پوزیشن اسمعیل،عبد اللہ اصغر،عثمان خرم،احمدحسن،عتیق الرحمن اوررافع عبد اللہ نے حاصل کی۔(فوٹوہمرا ہ ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) فلا حی کام کرنے والے رب کریم کے ہاںپسندیدہ افرادہوتے ہیںملک سے ناخواندگی کے خاتمے اورغریب وناداربچیوںکے رشتوںکے بہترانتظا مات ،بے سہاراخواتین کومعاشرے میںعزت اورمقام دلوانے کے اقدامات کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہارانعم بٹ پراجیکٹ کوارڈینیٹرعلی رضا جعفری ٹرسٹ نے دوکروڑروپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے علی رضا جعفری کمیونٹی سنٹرمیںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہماراٹرسٹ تعلیم اورناداربچیوںکے رشتوںکے علا وہ بے سہا راغریب خواتین کوقومی دھارے میںشامل کرنے جیسے اقداما ت پرکام کریگا۔فلا حی وسوشل کام ہمارے ٹرسٹ کی اولین ترجیحات میںشامل ہیں۔تعلیم کے شعبے میںغریب طالبعلموںکوسکالرشپ دی جائے گی تاکہ وہ تعلیم کوجاری رکھ سکیںاورملک وقوم کی تعمیروترقی میںکرداداداکرنے کے قابل ہوسکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) تاجروںدوکانداروںکوتحفظ دینے میںمقامی انتظا میہ ناکام ہوچکی ہے۔آئے روزدوکانوںکے تالے اوردروازے توڑکرتاجروںکومالی نقصانات سے دوچار کیا جارہا ہے۔گزشتہ رات نا معلوم چور کوحاجی عبدالمجید وان سوتر،عمران گڈوکلات ہائوس،محمداسلم برتن فروش،نصراللہ بیڈشیٹ والوںکی دوکانوںکے تالے توڑکرقیمتی سامان اورنقدی لوٹ لے گئے۔شہری وسما جی حلقوںنے آئے روزکی چوریوں،راہزنی،ڈکیتی کی وارداتوںپرشدیداحتجاج کرتے ہوئے مطا لبہ کیا کہ پولیس کے گشت کوموثربنا یا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) اوورسیز پاکستانیوں کوبیرون ملک شدید دشواریوں کا سامنا ہے ملک کی معاشی ضرویات کو پورا کرنے کیلئے اپنے خاندانوں سے دور صعوبتیں برداشت کر کے زرمبادلہ کما کر ملک معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاںکردارادا کر رہے ہیںمگرحکومت انکی مشکلات میں مذید اضافہ کا موجب بن رہی ہے۔جرمنی میں مقیم مہر محمد اعظم ہیرا نے ٹیلی فون پربتایا کہ تارکین وطن کو سہولتیں اور تخفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے مگر حکومت نے ان پر ٹریولز پر بے جا ٹیکس عائد کر دیا ہے حکومت فوری طور پر ظالمانہ ٹیکس واپس لے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می پنجاب بلا ل قدرت بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلا می صحیح معنوںمیںنفاذ اسلا م کے لئے جدوجہدکررہی ہے سراج الحق نے جماعت اسلا می کوعام آدمی کی پارٹی بنادیاملک میںانتشارکی سیا ست ختم کرنے کے لئے مفاہمت کی سیا ست کرفروغ دیناہوگا۔وہ جماعت اسلا می وزیرآبادزون کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمحمدمشتاق بٹ،ناصر محمودکلیر اوروسیم شاہد اولکھ ،صا بر حسین بٹ،ندیم صادق تارڑ،عبد الوکیل علوی سمیت متعددذ مہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می پاکستان کاپروگرام اسلا می پاکستان خوشحا ل پاکستان ایک مثبت اوراچھا اقدام ہے ۔یہ پروگرام کسانوں،مزدوروں اورمحنت کشوں کی دبی ہوئی آوازہے جس سے جماعت اسلا می کے اس پروگرام نے حوصلہ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می ملک میںنظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہدکررہی ہے۔ہم قرآن وسنت کی با لا دستی،تقویٰ،علم اورخدمت کاپیغام لیکرعوام کے سامنے آئے ہیں۔قوم کومسائل سے نجات مخلص قیادت ہی دلا سکتی ہے۔عوام ملک کی حالت زاربدلنے کے لئے جماعت اسلا می کاساتھ دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ وارڈ نمبر 11 کے نومنتخب کونسلر حاجی فلک شیر ورک نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شکیل اللہ ورک اور سابق ناظم چودھری ثناء اللہ ورک بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگ سے ون ٹو ون مقابلہ میں شاندار کامیابی پر فلک شیر ورک کو مبارکباد پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نے ضلع بہاولپور میں کل 25نشستیں حاصل کی ہیں جن میں 11 یونین کونسل کے چیئرمین بھی شامل ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی یزمان میں 8 اور حاصل پور میں 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور اپنی جانب سے جیتنے والے امیدواروں اور ووٹروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف ن لیگ کے امیدواروں بلکہ حکومت، انتظامیہ اور پولیس کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود اس کا مشن ہے اور وہ اسے ہمیشہ جاری رکھے گی۔ کامیاب امیدواروں میں یوسی 29 محمد عباس سدھو، یو سی 72 ڈاکٹر محمد اختر، یو سی 73 حاجی محمد نصیر گل، یو سی 83 حاجی فلک شیر، یو سی 84 احمد نواز چیمہ، یو سی 87 ندیم خان لاشاری، یو سی 26 چودھری خالد جاوید، یوسی 27 چودھری محمد سعید حمید، یو سی 34 حق نواز خان، یو سی 71 چودھری محمد عمر اور محمد نواز خان کے علاوہ میونسپل کمیٹی یزمان کے محمد زبیر بوبک، اشتیاق احمد تارڑ، سلمان یوسف، محمد نعیم چودھری، ملک محمد سرور، ملک طارق عزیز، محمد اسحاق طفیل، محمد عادل اسحاق اور میونسپل کمیٹی حاصل پور میں محمد جمیل جوہر، ملک انور عزیز، کاشف ندیم، ناصر محمود کوچی، میاں اللہ رکھا اور شاہد جٹ شامل ہیں۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے عاجز آ چکے ہیں۔ مہنگائی کے سیلاب نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ان کے سروں سے چھت، تن سے کپڑا اور منہ سے نوالا تک چھینا جا رہا ہے، یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران سب اچھا کی رٹ چھوڑ کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں، انہوں نے ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے تونائی کے بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال سے کاروبار پہلے ہی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاک بھارت مذاکرات کی سب سے بڑی حامی ہے اس کی داغ بیل شہید بے نظیر بھٹو نے ڈالی تھی، لیکن مذاکرات قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے برابری کی سطح پر ہونے چاہیں انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ ملاقاتوں سے ملک کے مفادات کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام کل (منگل ،8۔ دسمبر)قومی مرکز شادمان میں یوم حسین علیہ السلام کاانعقاد کیا جائے گا۔ یوم حسین کی تقریب میں متحدہ طلبا محاذ کی رکن طلبا تنظیموں اسلامی جمعیت طلبا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، المحمدیہ اسٹوڈنٹس، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، جمعیت طلبا اسلام ، انجمن طلبا اسلام کے رہنما شریک ہوں گے۔یوم حسین علیہ السلام سے خطیب عالم اسلام علامہ شہنشاہ حسین نقوی، شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی،صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس، ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ ۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیاز ی کے سربراہ پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کوانتخابات میں بار بار ناکامی کے بعد اب سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔ اب تو انہیں درباروں کے سجادہ نشین بھی یاد آگئے ہیںاور ملک بھر سے کنونشن منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ جمعیت سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ، کراچی میں میڈیا کے تعاون کے باوجود ایم کیو ایم کے حصار کو ختم نہیں کرواسکے۔ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حتیٰ کہ عمران خان نے شرمندگی کے باعث فتح کے جشن منانے کے لئے کراچی جانے کا ارادہ ملتوی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلندبانگ دعوے کرنے والی جماعت اسلامی کو باربار شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اور حالت یہاںتک پہنچ گئی ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے صاحبزادگان منتخب ہوئے ، جماعت اسلامی کے نام پر عوام نے انہیں گھاس نہیں ڈالی۔ انہیں اب سیاست چھوڑ کر اسلامی امور کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر جماعت اسلامی کو جنرل پرویزمشر ف کی آشیر باد سے کچھ سیٹیںمل گئی تھیں، مگر قاضی حسین احمد مرحوم کے بعد سید منور حسن کی پالیسیوںنے جماعت اسلامی کو منصورہ کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر اورجامعتہ المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت مولانا سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی پچیسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مختلف مدارس دینیہ میں قرآن و حدیث اور تعلیمات اہل بیت کے فروغ کے لئے کام کرنے والے بزرگ عالم دین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محافل کا اہتمام کیا گیا۔ اور جمعہ کے خطبا ت میں بھی ان کی خدمات پربھی روشنی ڈالی گئی۔ جامعتہ المنتظر میں ان کے مدفن مبارک پرعلما ، طلبا اور نمازیوں نے حاضری دی ۔ پھولوںکی چادر چڑھائی اور ان کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ خطبہ جمعہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ محسن ملت مولانا سید صفدر حسین نجفی 3۔ دسمبر1989 کو دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ ان کی دینی اور قومی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے نہ صرف شیعہ سنی اتحاد بلکہ ملت جعفریہ کے درمیان اتحاد کے لئے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔وہ بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کو پیر س میں جلاوطنی کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دینے والے پہلے پاکستانی عالم دین تھے۔ انقلاب اسلامی اور امام خمینی کی مرجعیت کو پاکستان میں مولانا صفدر نجفی مرحوم نے ہی متعارف کروایا۔ ان کے رسالہ عملیہ توضیح المسائل کا اردو ترجمہ کیا۔ان کے پاکستان میںوکیل بھی تھے۔مرحوم نے27 جلدوں پر مشتمل شہر ہ آفاق تفسیرنمونہ، تفسیر موضوعی کی چھ جلدوں کے اردو ترجمے کے علاوہ مرحوم چالیس سے زائد کتب کے منصف بھی تھے ۔ 1979ء اور 1980ء کے عشرہ کے اوائل میں حکومت پاکستان کے ساتھ 50 سے زائد میٹینگوں میں شرکت کے بعد وزارت تعلیم سے “وفاق المدارس الشیعہ پاکستان ” کے منظورکرانے میں مولانا صفدرحسین نجفی مرحوم کا بنیادی کردار ہے۔ یہ وفاق المدارس میٹرک سے ایم اے عربی ،اسلامیات کے امتحان لینے اور سند کے اجراء کا بااختیار ادارہ ہے جس سے ملک بھر کے سینکڑوں شیعہ دینی مدارس ملحق ہیں۔ انہوں نے پاکستان بھر میں علما کے ساتھ مل کر دینی مدارس اور مساجد کے قیام کو یقینی بنایا۔ جن میں چالیس سے زائد مدارس دینیہ کے وہ خود بانی تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نارووال(جی پی آئی) پاکستان لاکھوں مخلصین کی قربانیوں اور امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کی قیادت میں لاکھوں مشائخ عظام و علمائے حق کی محنتوں کا ثمر ہے ۔پاکستان میں سواد اعظم اہلسنت و جماعت ہی امن و استحکام کی ضامن ہے ۔خانقاہی نظام دنیا کے امن کا ضامن ہے ۔آستانے شدت پسندی ، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرتوں کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کرتے اور اپنے وابستگان کو باہمی محبت و رواداری ، ہم آہنگی ، برداشت و جذبہ حب الوطنی سے سرشار کرتے چلے آ رہے ہیں ۔تحفظ ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کے لئے غلامان اولیاء کا کردار تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ پاکستان فیضان اولیاء کا مظہر ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ علم کے ساتھ عمل کو پروان چڑھایا جائے ۔ ملک و ملت میں انتشار و افتراق باہمی مذاکرات سے ہی ختم ہو گا۔ہمیں احیائے قرآن و سنت اور فروغ تعلیمات اولیاء کے لئے متحد ہو کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجاد ہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے پیر سید احمد حسن شاہ بخاری مرکزی امیر جماعت صدائے حق پاکستان کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ کے بعد معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ،علامہ شاہد محمود چشتی آف گجرات ،صاحبزادہ احمد رضا شاہ بخاری ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، حافظ محمد دلشاد اویسی، صاحبزادہ غلام رسول عرفانی ، ملک عبد الغفور اور دیگر سے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر علماء ومشائخ نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ہمیں پاکستان بنا کر دیا آج اس کے استحکام و ترقی کیلئے کوشاں رہنا ہمارا فرض ہے ۔ تعلیمات تصوف کو شامل نصاب کر کے نئی نسل کو دین امن و محبت اسلام کی پاکیزہ جہتوں سے روشناس کروایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی الیکشن میں پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مباکباد پیش کرتے ہیں ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ حضرت داتا صاحب ، مجدد الف ثانی، خواجہ معین الدین چشتی، بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ سمیت دیگر اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے علماء و مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پرجمع ہونا چاہیے۔قوم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر ہی کامیاب ہوتی ہے اور ہمارے اسلاف کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی عوام نے متحدہ سمیت دیگر جماعتوں کو ووٹ دیکر اپنی جن نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اس میںہم امید کرتے ہیں کہ وہ کراچی کی عوام کی بھرپور خدمت میں اپنا کردار ادا کریگے ،کیونکہ کامیابی کے بعد جو پرانی روایات ہیں ان کو ترک کرکے آگے بڑھنا ہوگایہ شہر ایک عرصہ سے مسیحائوں کا منتظر ہے یہ تبدیلی کراچی کے گلی محلوں میں نظر آنی چاہیے اور امید ہے کہ جو لوگ جیتے ہیں وہ ہی اس شہر کے لیے مسیحا ثابت ہو ۔گو کہ ٹرن آوٹ بہت کم رہا ہے مگر اس کے باجود کراچی کی عوام نے اپنے مقدر کا فیصلہ کرلیا ہے ،بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کی کامیابی پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں بدنظمی کا ماحول عروج پر رہا ہے اس پر چیف الیکشن کمیشنر کا اظہار اطمینان اس صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کی آئینی ذمہ داریوںکو پورا نہیں کیا گیا ہے بلکہ الیکشن کمیشن مزید نااہل ہوکر قوم کے سامنے آچکی ہے اس پر چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر عہدیداروں کو استعفٰی دیدینا چاہیے ۔کیونکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے موثر انعقاد میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملیرکے صدر نعیم عادل شیخ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے تین سالوں میں ایک دن بھی عوام کی بھلائی کے لیے نہیں سوچا ہے ایسے میں وہ کہاں چاہے گے کہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کے مسائل حل کریں اگر ایسا ہوتا تو بلدیاتی اداروں میں موجود نمائندوں کے اختیارات چھیننے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ،انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ایسے ماحول میں پریس کانفرنس کی گئی جب ہر طرف دنگا اور فساد برپا تھا اس پر افسوس کی بات ہے کہ انہیں کچھ دکھائی نہیں دیا اور انتخابات کو بہترین کراردیکر قوم کے ارمانوں کا مذاق اڑیا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی مرض کی دوا نہیں ہے یہ لوگ اقتدار والوں کے ساتھی ہیں جن کی کامیابی کے لیے سارے حربے کے پاس موجود ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔