مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام میڈیا گروپ پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام دن میڈیا گروپ لاہور کے آفس پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
، ریلی کے شرکا آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل محمد عمران سلفی،ممبران و عہدیداران پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) وپاکستان میڈیا کونسل(رجسٹرڈ) شاہد عمر،اسرار احمد زیدی ،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،بابا طارق مقبول، ڈاکٹر اسلم انصاری ، ارشد علی شامی،منیر احمد بھٹی ، عبدالقیوم ، ڈاکٹر رحمت علی محسن، محمد سعید ،محمد جمیل سندھو، محمد شاہد قادری ،قیصر عباس، عمر حیات خاں، حافظ طاہر اقبال،زبیر احمد بھٹی، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال سندھو، ارشد علی جوئیہ، عبدالمنان سلفی، رانا توقیر احمد، محمد راشد مہناس، عبدالرحمان انصاری، حاجی غلام قادر، ذوالفقار علی، محمد بوٹا ساگر،محمد اکمل کھوکھر نے حملہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری پر آئے روز کے حملے حکومت کی نا اہلی ہے۔
جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، صحافیوں اور صحافتی دفاتر پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں، جرائم پیشہ افراد کے ایسے اوچھے ہتکنڈے ہمیں کلمہ حق بلند کرنے سے نہیں روک سکتے، ۔