لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دلوانےکی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سود بارے ان کے بیان کا تحریری مواد طلب کر لیا ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست کی سماعت کی۔
عدالت میں صدرممنون حسین کے سود بارے بیان کی سی ڈی بھی پیش کی گئی، درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف ہے کہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیا،جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدرِ مملکت کے منصب کے لئے نااہل ہو گئے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے صدر کے بیان کا تحریری مواد طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔