گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان سے) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک غلام مصطفی اعوان نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کا پیغام یہی ہے کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔
عوام نے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کر کے توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی ترقی کے مشن کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔