حمزہ ٹائون سوسائٹی کا قیام وانتخابات کا اعلان

Notification

Notification

لاہور (رشید سہوترا) موجودہ حالات کے پیش نظر دیگر ٹائون سوسائٹیوں کی طرح فیروز پور روڈ لاہور کی حدود میں واقع ”حمزہ ٹائون ”میں بھی سوسائٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کے پہلے انتخابات میں صدر، نائب صدر ،جنرل سیکرٹری، رپورٹر سیکرٹری، خزانچی اور آفس سیکرٹری کاانتخاب عمل میں لایاجائے گا ۔اس حوالے سے مقامی رہائشیوں ،روبن، فرانسس وغیرہ نے بتایا کہ مجوزہ عہدوں کے انتخابات میں حمزہ ٹائون کے تمام رہائشی براہ راست حق رائے دہی میں حصہ لیں گے۔

انتخابات کے لئے تین رکنی الیکشن کمیشن بنادیاگیا ہے جن میںجسٹن بشیر،منور بھٹی اور یوسف غوری شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مورخہ دس دسمبر کوامیدواران اپنی درخواستیں جمع کروائیں گے اور ان کاانتخاب مورخہ تیرہ دسمبر کو کیا جائے گا۔

اس انتخاب میں کوئی بھی رہائشی حصہ لے سکتا ہے۔یہ سوسائٹی ٹائون میں کسی بھی غیرقانونی،غیراخلاقی یا غیرسماجی سرگرمیوں پر نوٹس لے سکتی ہے جبکہ ٹائون کے ترقیاتی وبنیادی مسائل پر بھی کام کرے گی۔