اٹک : ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

اٹک (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید تحصیل فتح جنگ کے رہائشی مجرم پرویز خان اور پنڈی گھیب کے رہائشی مجرم رستم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مجرم پرویز خان نے 2001 میں اپنے ماموں زاد بھائی عامر خان کو معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ مجرم رستم نے لین دین کے تنازعہ پر اپنے دوست فضل خان کو 2003 میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

ضروری کارروائی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔