واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا بیان سامنے آنے کے بعد ان کو صدارت کی دوڑ سے ہٹا دینا چاہیے۔
اس سے پہلے بھی وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی تھی اور اسے امریکی اقدار کے منافی قرار دیا تھا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا میں بھی ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کی مذمت کرنے والوں میں ان کی اپنی جماعت کے افراد بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ان کے مد مقابل جیب بش نے ان کے بیان کوغیر محتاط قرار دے دیا ہے۔